Updated: January 09, 2025, 3:32 PM IST
| Mumbai
باکس آفس پر ’’استری ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد فلمساز دنیش وجن نے اپنی آنے والی ۸؍ فلموں کا اعلان کیا ہے جن میں جن میں ’’استری ۲‘‘، ’’تھاما،’’ شکتی شالنی‘‘، ’’بھیدیا۲‘‘، ’’چمندا‘‘، ’’ماہا منجیا‘‘، ’’پہلا مہایودھ‘‘ اور ’’دوسرا مہایودھ‘‘شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دنیش وجن اپنی فلم ’’شکتی شالنی‘‘ میں کیارا اڈوانی کو کاسٹ کریں گےاور یہ فلم اپریل یا مئی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔
کیارا اڈوانی۔ تصویر: آئی این این
استری ۲؍ کی ریکارڈ توڑنے والی کامیابی کے بعد فلمساز دنیش وجن نے اپنی آنے والی ۸؍ فلموں کا اعلان کیا ہے جن میں ’’تھاما،’’ شکتی شالنی‘‘، ’’بھیدیا۲‘‘، ’’چمندا‘‘، ’’ماہا منجیا‘‘، ’’پہلا مہایودھ‘‘، ’’دوسرا مہایودھ‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ فلم ’’تھاما‘‘میں آیوشمان کھرانہ،رشمیکامندانا، پریش راؤل،نوازالدین صدیقی کوکاسٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض آدتیہ سرپوت دار انجام دیں گے۔ ’’تھاما‘‘ امسال دیوالی میں ریلیز ہوگی۔ ’’شکتی شالنی‘‘ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی اور نئی رپورٹس میں یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ ’’شکتی شالنی‘‘ میں کیارا اڈوانی کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔پیپنگ مون سے جڑے
اس فلم کو بھی دیگر ہارر کامیڈی فلموں کی طرح لوک کتھا سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ تاہم، فلمساز اس فلم میں ایک منفرد کہانی بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد یہ دیگرہارر کامیڈی یونیورس کی دیگر فلموں سے مختلف ہوگی۔دنیش وجن نے شکتی شالنی کیلئے فلمساز اجیت پال کو بھی شامل کیا ہے جو سونی لیو کی مشہور سیریز ’’ تبر‘‘ کیلئے جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ترپتی ڈمری انوراگ باسو کی فلم عاشقی ۳؍ سے علاحدہ ہوگئیں
شکتی شالنی کے علاوہ فلمساز ’’چمندا‘‘ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کریں گے جو ۴؍دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہےکہ عالیہ بھٹ فی الحال بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہیں بہترین فلموں جیسے رتیک روشن اور این ٹی آر جونیئر کی فلم ’’وار ۲‘‘، ’’ٹوکزک‘‘،رنویر سنگھ کی ’’ڈان ۳‘‘ اور رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وہ ویدانگ رائنا کے ساتھ ’’جگرا‘‘ میں نظر آئی تھیں۔