• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترپتی ڈمری انوراگ باسو کی فلم عاشقی ۳؍ سے علاحدہ ہوگئیں

Updated: January 07, 2025, 8:26 PM IST | Mumbai

ترپتی ڈمری، انوراگ باسو کی فلم عاشقی ۳؍سے علاحدہ ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ وہ اس فلم میں کارتک آرین کے مدمقابل نظرآنے والی تھیں۔ فلمسازوں نے کلیدی ہیروئن کی کاسٹنگ شروع کی ہے نیز تب تک فلم کا پروڈکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کارتک آرین اور ترپٹی ڈمری ابتدائی طور پر انوراگ باسو کی فلم عاشقی ۳؍ میں نظر آنے والے تھے لیکن حالیہ رپورٹس میںانکشاف ہوا ہے کہ ’’منصوبے میں تبدیلی ہوئی ہے۔‘‘ترپتی ڈمری نے پروجیکٹ سےعلاحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فلم کے پروڈکشن میں تاخیر ہوگی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’ترپتی ڈمری ابتدائی طورپر یہ پروجیکٹ کرنےکیلئے پرجوش تھیں لیکن وہ اب یہ فلم نہیں کریں گی۔عاشقی ۳؍ میں فلم کے نام کے تعلق سےتنازع جاری ہے اسی لئے اسے بلاتعین ملتوی کیا جارہا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے مچھر بننے کیلئے بھی تیار ہوں: ابھے ورما

متعدد رپورٹس یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ ’’انوراگ باسو اور کارتک آرین کی فلم کا پروڈکشن جنوری ۲۰۲۵ء یا فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والا تھا۔ فلم کا پروڈکشن ممبئی میں شروع کیا جائے گا اور فلم کی کلیدی ہیروئن کیلئے کاسٹنگ جاری ہے۔جلد ہی سرکاری اعلان کیا جائے گا۔‘‘ قبل ازیں پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ’’رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے بعد ترپتی ڈمری نے کافی شہرت کمائی تھی اسی لئے فلمساز یہ سمجھ رہے تھے کہ کارتک آرین کے ساتھ وہ اسکرین پر دھوم مچا دیں گی۔یہ گفتگو کافی دنوں سے جاری تھی اور بالآخر فلمسازوں نے انہیں کلیدی اداکارہ کے رول سےہٹا دیا ہے۔‘‘ ذرائع کےمطابق ’’یہ کارتک کیلئے نیا تجربہ ہوگا ۔ انہیں رومینٹک کامیڈی فلموں سے کافی شہرت ملی اور اب وہ نئی کہانیوں کے ساتھ پردہ ٔسیمیں پر نظر آئیں گے۔ کارتک آرین بھی اپنے اس سفر کیلئے پرجوش ہیں۔‘‘یاد رہے کہ ترپتی ڈمری شاہد کپور کے ان کی فلم ’’استرا‘‘میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK