شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز مئی ۲۰۲۵ء سے ہوگا جبکہ شاہد کپور کی فلم ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ دونوں ہی فلمیں ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوں گی۔
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 10:30 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز مئی ۲۰۲۵ء سے ہوگا جبکہ شاہد کپور کی فلم ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ دونوں ہی فلمیں ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوں گی۔
شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں جن کے صحیح اور غلط ہونے کی بھی تصدیق ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ چند سے ’’کنگ‘‘ کی ہیروئن کے متعلق افواہیں تھیں کہ اس میں دپیکا پڈوکون نظر آئیں گی لیکن بعد میں سونم باجوہ کا نام نظر عام پر آیا۔ خبروں کے مطابق شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، سہانا خان، اور ابھے ورما کی اداکاری سے سجی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ۱۸؍ مئی سے ممبئی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ’’پہلے شیڈول کی تیاریاں شروع ہیں۔ شوٹنگ کا آغاز ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں ہو گا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات اور یورپ وغیرہ بھی باقی حصے شوٹ کئے جائیں گے۔ ٹیم اس شاندار کام کو شروع کرنے کیلئے بے حد پرجوش ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ساوتری بائی اور جیوتی باپھلے کی زندگی پر مبنی فلم ’’پھلے‘‘ تنازع کا شکار
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ’’کنگ‘‘ اکتوبر اور دسمبر ۲۰۲۶ء کے درمیان ریلیز ہوگی۔ ’’کنگ‘‘ میں ایک مختصر کردار کیلئےبہت سے نام گردش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی اس وقت سچ نہیں ہے۔‘‘
’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی تیاری
دوسری جانب، ’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی بھی شوٹنگ کی تیاریاں جاری ہیں جس میں شاہد کپور اور کریتی سینن ہیں۔ یہ فلم لو رنجن نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایتکار ہومی اداجانیا ہوں گے۔ فلم میں ۲؍ ہیرئون ہوں گی اور دوسری ہیروئن کیلئے رشمیکا مندانا کا نام تجویز کیا جارہا ہے۔ اس کی شوٹنگ کا آغاز اگست ۲۰۲۵ء میں متوقع ہے۔ اس فلم کو ۲۰۲۶ء کے وسط میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پروڈیوسر دنیش وجن اس کے نغموں پر خاص طور پر کام کررہے ہیں۔ اس کی اسکرپٹ پرُمزاح اور رومانوی ہے۔