Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساوتری بائی اور جیوتی باپھلے کی زندگی پر مبنی فلم ’’پھلے‘‘ تنازع کا شکار

Updated: April 10, 2025, 7:59 PM IST | Mumbai

سینسر بورڈ نے ’’پھلے‘‘ میں کئی ترامیم کا مطالبہ کیا، فلمسازوں نے ریلیز مؤخر کردی۔ اب یہ فلم ۱۱؍ اپریل کے بجائے ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

A still from the film "Phule". Photo: INN
فلم‘‘ پھلے‘‘ کی ایک تصویر۔ تصویر: آئی این این

پرتیک گاندھی اور پترلیکھا کی آنے والی فلم ’’پھلے‘‘ کی ریلیز متعدد تنازعات کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم نے برہمن برادری کو ناراض کیا ہے، اور یہ الزام لگایا ہے کہ یہ ذات پرستی کو فروغ دیتی ہے۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلمسازوں سے کہا ہے کہ وہ ریلیز سے قبل فلم میں متعدد ترمیم کریں۔ ’’پھلے‘‘ ۲؍ ہفتوں کے بعد یعنی ۱۱؍ اپریل کے بجائے ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ اس ضمن میں برہمن فیڈریشن کے صدر آنند دیوے نے دعویٰ کیا کہ فلم ذات پرستی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پھلے (ساوتری بائی اور جیوتی با) کی مدد میں ’سیاہ برہمن‘ برادری کے تعاون کو بھی تسلیم کیا جائے۔ تنازع کے درمیان، سابق ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے تنازع کو حل کرنے کیلئے ڈائریکٹر اننت مہادیون اور پروڈیوسروں سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اینگری برڈ فرینچائز کی تیسری فلم ’دی اینگری برڈمووی‘ ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی

اس درمیان، سی بی ایف سی نے میکرز سے فلم میں متعدد تبدیلیاں کرنے کو کہا ہے جن میں ذات پات کے نظام کا حوالہ دینے والے وائس اوور کو ہٹانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کئی الفاظ اور اصطلاحات بھی تبدیل کرنے کیلئے کہی ہیں۔ بعضمکالموں میں ردوبدل کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اس دوران اننت مہادیون نے نیوز ۱۸؍ سے بات چیت کی کہ ’’میں صرف ان کے دماغ سے ان چھوٹے چھوٹے جالوں کو صاف کرنا چاہتا ہوں۔ ٹریلر دیکھ کر فلم کے بارے میں مکمل طور پر فیصلہ کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے۔ کہیں نہ کہیں، سب کو احساس ہے کہ ذات پات جیسی سماجی برائیاں ابھی تک حل نہیں ہوئی ہیں۔ اگرچہ ہم نے اب خواتین کو تعلیم کی اجازت دی ہے مگر اب بھی صنفی تفریق باقی ہے۔‘‘اس ضمن میں پرتیک گاندھی نے کہا تھا کہ ’’ان دنوں بہت مشکل ہے کہ کوئی بھی کسی بھی بات سے ناراض ہو جاتا ہے، آپ آج کے دور میں، خاص طور پر سوشل میڈیا کے دور میں کبھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ لوگوں کے پاس کچھ بھی کرنے اور کچھ بھی کہنے کی طاقت ہے اور اس طاقت کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ نڈر ہونا ہی اس کا واحد جواب ہے۔‘‘
’’پھلے‘‘ سماجی مصلح جیوتی راؤ پھلے اور ان کی اہلیہ ساوتری بائی پھلے کی زندگی پر مبنی فلم ہے، جنہوں نے پیدائشی حق کے طور پر مساوات اور تعلیم کو فروغ دینے کیلئےانتھک محنت کی۔ اس فلم میں پرتیک گاندھی جیوتی راؤ پھلے اور پترلیکھاساوتری بائی پھلے کے کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK