ہندوستانی آرٹ کلیکٹر اور انسان دوست کرن نادار نے مشہور مصور ایم ایف حسین کی مصوری ’’گرام یاترا‘‘ کو۸ء۱۳؍ کروڑ روپے میں فروخت کر کے ہندوستانی فن کی نیلامی میں اہم سنگ میل طے کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 21, 2025, 5:29 PM IST | Mumabi
ہندوستانی آرٹ کلیکٹر اور انسان دوست کرن نادار نے مشہور مصور ایم ایف حسین کی مصوری ’’گرام یاترا‘‘ کو۸ء۱۳؍ کروڑ روپے میں فروخت کر کے ہندوستانی فن کی نیلامی میں اہم سنگ میل طے کیا ہے۔
دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ’’ہندوستان کی آرٹ کلیکیٹر اور انسان دوست کرن نادار نے مشہورہ مصور ایم ایس حسین کی بغیر نام دی گئی ( گرام یاترا) مصوری کو ۸ء۱۳؍ ملین (یعنی۱۱۹؍ کروڑ روپے) میں خریدکر ہندوستانی فن کے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اس مصوری کو ۲۰ ؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو کرسٹی نامی ادارے کے ذریعے فروخت کیا گیا ہے۔
آکشن ہاؤس نے کہا ہے کہ ’’اسے ایک ’’اجنبی ادارے‘‘کو دیا گیا ہے جسے بڑے پیمانے پر کرن نادار میوزیم آف آرٹس (کے این ایم اے)کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایچ سی ایل کے بانی شیو نادار کی اہلیہ بھی ہیں۔ اس سیل نے ہندوستانی فن کی نیلامی میں نیا سنگ میل طے کیا ہے اور طے کیا ہے اور ۸ء۶۱؍ کروڑ روپے کے پرانے ریکارڈ کو تقریباً دگنا کر دیا ہے جو امرتا شیر کی ’‘’گل دی اسٹوری ٹیلر‘‘نے اپنے نام کیا تھا۔ اسے ستمبر ۲۰۲۳ءمیں نیلام کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: بل بورڈ نے ٹیلر سوئفٹ کو دنیا کے بااثرترین خاتون آرٹسٹ کے اعزاز سے نوازا
اس پینٹنگ کو ایک مرتبہ اسپتال کو تحفے میں دیا گیا تھا
آر پی جے کے چیئرمین ہرش گوئنکا کے مطابق ’’اس مصوری ڈاکٹر وولدو ڈارکسی نے اوسلو یونیورسٹی ہاسپٹل کو تحفے میں دیا تھا۔ ‘‘ ایم ایس حسین کی مصوری ’’گرام یاترا‘‘ (۱۹۵۴ء)نے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اسے کرن نادار نے ۸ء۱۳؍کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ قبل ازیں ایم ایف حسین کی ایک مصوری ۸ء۲۶؍کروڑ (۱ء۳؍ ملین ڈالر)میں فروخت ہوئی تھی۔ ساؤتھ ایشین ماڈرن اینڈ کانٹیمپریری آر ایٹ کرسٹی کی ہیڈ نشاد اواری نے کہا کہ ’’یہ اہم سنگل میل ہے۔‘‘