• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریتی سینن نے آنند ایل رائے کی نئی ہارر کامیڈی فلم سائن کی

Updated: November 21, 2024, 8:59 PM IST | Mumbai

’’بھیڑیا‘‘ کے بعد کریتی سینن کی یہ دوسری ہارر کامیڈی فلم ہوگی جو آنند ایل رائے پروڈکشن کے تحت بنائی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے وسط میں شروع ہوگی۔

Kriti Sanon. Photo: X
کریتی سینن۔ تصویر: ایکس

ورون دھون کے ساتھ ’’بھیڑیا‘‘ میں نظر آنے کے بعد کریتی سینن اب ایک اور ہارر کامیڈی فلم کی تیاری کر رہی ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے آنند ایل رائے کے ساتھ ایک ہارر کامیڈی سائن کی ہے، جو اس وقت دھنش کے ساتھ ’’تیرے عشق میں‘‘ کام کر رہے ہیں۔ یہ ہارر کامیڈی آنند ایل رائے کی کلر یلو پروڈکشن کے تحت بنائی جائے گی اور ہدایت کار کا نام اب تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ عارضی طور پر فلم کا نام ’’نئی نویلی‘‘ ہے اور یہ اپنی نوعیت کی ایک لوک کہانی پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: کوچیلا ۲۰۲۵ء: ہنومان کائنڈ اس فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے ہندوستانی

فلم پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’’کریتی سینن آنند ایل رائے کے ساتھ متعدد تعاون کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک ہارر کامیڈی کو پسند کیا ہے جو اے ایل آر کے پروڈکشن کے تحت بنائی جائے گی۔ زیر بحث فلم کی ۲۰۲۵ء کے وسط تک شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ہارر کامیڈیز پسند کی جارہی ہے اور ’’نئی نویلی‘‘ کا مقصد اس صنف میں ایک نیا زاویہ پیش کرنا ہے۔ کریتی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں پرجوش ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے نے گرفتاری سے قبل حساس معلومات حاصل کی تھی

خیال رہے کہ اس سے قبل کریتی سینن نے شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ’’استری‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ اپنی ہارر کامیڈی فلم ’’بھیڑیا‘‘ میں کام کرنے سے پہلے ایک آئٹم نمبر کیا تھا۔’’بھیڑیا‘‘ فلم میں کریتی کے کردار کی موت ہوگئی تھی لیکن شائقین توقع کر رہے ہیں کہ وہ دنیش وجن کی ہارر کامیڈی کائنات کی آنے والی فلموں میں واپس آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK