Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

لولاپلوزہ ۲۵ء کا مہا لکشی ریس کورس، ممبئی میں شاندار آغاز

Updated: March 08, 2025, 8:31 PM IST | Mumbai

لولاپلوزہ ۲۰۲۵ء کا ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس میں شاندار آغاز ہوا۔ موسیقی کے شائقین شون مینڈس اور ہنومان کائنڈ کو دیکھنے کیلئے بے تاب۔ جانئے دو روزہ پروگرام کی تفصیل۔

Photo: X
تصویر: ایکس

موسیقی کے شائقین کیلئے آج ممبئی میں ’’لولاپلوزہ ۲۵ء‘‘ ہورہا ہے۔ اس بین الاقوامی میوزک فیسٹیول کا ہندوستانی ایڈیشن، ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس میں جاری ہے۔ اس دو روزہ ایونٹ کی تفصیل:

آج پہلا دن
فیسٹیول چار مراحل میں سہ پہر ۳؍ بجے سے شروع ہے جو رات میں ۱۰؍ بجے تک جاری رہے گا۔ اس کی شروعات فرزیل ڈیسوزا، امرپالی شندے، فلٹرسوپ اور سڈ واشی کے پرفارمنس سے ہوئی۔سہ پہر کے بعد لولاناس، ساحل واسودیوا، دھنجی اور ازابیل لاروسا اسٹیج سنبھالا۔ اس کے بعد تلویندر، ڈاٹ، انوشکا اور جونیتا نے پرفارم کیا۔ شام میں ساڑھے ۷؍ کے بعد گلاس انیملس، کوری وونگ اور اسپرائیک نے اپنے سپر ہٹ نغموں سے شائقین کو مسحور کیا۔ عالمی شہرت یافتہ شون مینڈس کا پرفارمنس ساڑھے بجے شروع ہوا۔ جرمن ڈی جے اور ریکارڈ پروڈیوسر زیڈ کے پرفارمنس پر پہلا دن ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: میں فلمیں لکھنے کیلئے لیپ ٹاپ کے بجائے ’’کاغذ قلم‘‘ کو ترجیح دیتا ہوں: کرن جوہر

دوسرا دن 
اس کا آغاز دوپہر ۲؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر راگھو میٹل کی پرفارمنس سے ہوگا، اس کے بعد نیکسا کے فنکار کماکشی رائے اور ثمر مہدی، نیلادری کمار، رمن نیگی، گرین پارک اور لیزا مشرا پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد سوڈان، ارورہ، ویو ٹو ارتھ اور کرشنا اور رفتار اسٹیج سنبھالیں گے۔ ریپر ہنومان کائنڈ شام ۷؍ بجکر ۱۰؍ منٹ پر پرفارم کریں گے۔ اسی وقت، لوئس ٹاملنسن پنڈال میں دوسرے مرحلے میں لائیو ہوں گے۔ انگلش راک بینڈ نتھنگ بٹ تھیوز اور گلوکار آلوک بھی میلے میں پرفارم کریں گے۔ امریکن راک بینڈ گرین ڈے بھی لولا پلوزہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ میوزک فیسٹیول کا اختتام جان سمٹ کی پرفارمنس پر ہوگا جو ڈیپ اینڈ، گو بیک اور ویر یو آر جیسی اپنی ہٹ فلموں کیلئے جانا جاتا ہے۔ لولا پلوزہ ۲۰۲۵ء کے ٹٹکٹ بک مائی شو پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK