وکرم آدتیہ موتورانی کی رومانی ڈراما فلم ’’لٹیرا‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا نے کلیدی کردار دا کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 7:17 PM IST | Mumabi
وکرم آدتیہ موتورانی کی رومانی ڈراما فلم ’’لٹیرا‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا نے کلیدی کردار دا کئے ہیں۔
وکرم آدتیہ موتوانی کی رومانی ڈراما فلم ’’لٹیرا‘‘، جس میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا نے اداکاری کی ہے، ۷؍ مارچ کو ری ریلیز ہوگی۔ پی وی آر سنیما نے یہ اعلان کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’یہی وقت ہے۔ ایک مرتبہ پھر ’’لٹیرا‘‘کے جادو سے لطف اندوز ہوں۔ ’’لٹیرا‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو پی وی آر آئی نوکس میں ری ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بپی لہری نے ہندی فلموں میں ڈسکو کو عروج بخشا
یاد رہے کہ ’’لٹیرا‘‘ معروف امریکی ادیب اوہنری کی کہانی ’’دی لاسٹ لیف‘‘ پر مبنی فلم ہے جو ۵؍ جولائی ۲۰۱۳ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اسے آزادی کے بعد کے پس منظر پر فلمایا گیا ہے۔ یہ محبت، دھوکہ اور معافی پر مبنی فلم ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو ایکتا کپور، شوبھا کپور، انوراگ کشیپ اور وکاس بہل نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا کے علاوہ عادل حسین، وکرانت میسی، برن چاندا، دبیندو بھٹاچاریہ اور عارف زکریا نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ فلم کے ری ریلیز کے اعلان کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’میں یہی چاہتا تھا۔‘‘ امیت تریویدی نے فلم میں موسیقی ترتیب دی تھی جبکہ امیتابھ بھٹارچاریہ نے نغمے لکھے ہیں۔ آخری مرتبہ سوناکشی سنہا کو ۲۰۲۴ء کی کامیڈی ہارر فلم ’’کاکوڑا‘‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ رنویر سنگھ روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں نظر آئے تھے۔