• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اگر’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تو سگریٹ نوشی چھوڑدوں گا: عامر خان

Updated: January 08, 2025, 7:22 PM IST | Mumbai

عامر خان کے بیٹے جنید خان اور خوشی کپور کی دوسری فلم ’’لویاپا‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ عامر خان نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے منت مانگی ہے کہ اگر ’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تو میں سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا۔‘‘

Khushi Kapoor and Junaid Khan can be seen in the song of the film. Photo: INN
فلم کےگانے میں خوشی کپور اورجنید خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

عامر خان کے بیٹے جنید خان اور خوشی کپور اپنی دوسری فلم ’’لویاپا‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں۔ رومینٹک کامیڈی فلم کے پہلے گانے کی ریلیز کے بعد فلم کے تعلق سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ اس درمیان پک ویلاکو یہ معلوم ہوا ہے کہ ’’جنید خان کے والد عامر خان نے مانت مانگی ہے کہ اگر جنید خان کی فلم ’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تو وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے۔‘‘ پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’عامر خان نے منت مانگی ہے کہ اگر ان کے بیٹے جنید خان کی فلم ’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوگی تو وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ایسا کرنا خان کااپنے بیٹے سے بے تحاشا پیار اور اسے کریئر میں کامیاب دیکھنے کی امید کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

اے این آئی سے گفتگو کے دوران ’’ستارے زمین پر‘‘ کے اداکار نے فلم کی تعریف کی اور کہا کہ ’’مجھے فلم پسند آئی۔ یہ کافی مزاحیہ ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور موبائل فونز کی وجہ سے ہماری زندگی کس طرح تبدیل ہوگئی ہے۔ تمام اداکاروںنے بہترین کام کیا تھا۔‘‘ خوشی کپورکے پرفارمنس کے متعلق انہوں نے کہا کہ ’’اس فلم میں خوشی کپور کا پرفارمنس ان کی والدہ شری دیوی کے جیسا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’فلم دیکھنے کے دوران میں نے خوشی کپورکے پرفارمنس میں شری دیوی کی جھلک دیکھی۔ ‘‘رپورٹس کے مطابق مسٹرپرفیکشنسٹ۱۰؍جنوری ۲۰۲۵ءکو فلم کا ٹریلر لانچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناؤت نے ’’ایمرجنسی‘‘ کی اسکریننگ کیلئے پرینکا گاندھی کو مدعو کیا

’’لویاپا‘‘ ماڈرن رامنس فلم ہے۔ اس فلم میں خوشی کپور کے علاوہ گروشا کپور، اشیتوش رانا، ککو شاردا اور دیگر نے بھی اداکاری کی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی ہے۔’’لویاپا‘‘ کو اے جی ایس انٹرٹینمینٹ اور فینٹم نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK