• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میدوکی پروڈکشن ہاؤس نے نئی فلم ’’تھاما‘‘ کا اعلان کیا

Updated: October 30, 2024, 7:59 PM IST | Mumbai

استری ۲؍ کے پروڈیوسر میدوک فلمز نے اپنی نئی فلم ’’تھاما ‘‘کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ کلیدی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔

Poster of Thama. Photo: INN
تھاما کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

استری ۲؍ کے پروڈیوسر ’’میدوک فلمز ‘‘نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، پروڈکشن ہاؤس کی اگلی فلم استری ۲؍ کی طرح ایک ہارر کامیڈی کے بجائے سپرنیچرل رامینس ہوگی۔ میدوک کی نئی فلم میں ’’ڈریم گرل‘‘ کے اداکار آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانہ کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔  تاہم، میدوک کی نئی فلم کا نام ’’تھاما‘‘ ہوگا۔ اس ضمن میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ، جنہوں نے استری ۲؍ میں کلیدی کردار ادا کئے تھے، نے اپنے انسٹاگرام پر پرجوش انداز میں کہا ہے کہ ’’یہ ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔‘‘ورون دھون نے بھی فلم ’’تھاما‘‘کا استقبال کیا ہے۔ راجکمارراؤ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’تھاما ایک بہترین فلم ثابت ہونے والی ہے۔ دنیش وجن، امر کوشک اور دیگر کو مبارکباد۔انہوں نے فلم کے ہدایتکار اور پروڈکشن ہاؤس کو ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ستیہ میو جیتے۲؍ کی ناکامی پرجان ابراہم نے۳؍ مہینے تک بات نہیں کی: ملاپ زویری

شردھا کپور نے بھی کمینٹ میں اپنے تجسس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں اس فلم کیلئے پرتجسس ہوں۔‘‘اسی طرح ورون دھون نے لکھا کہ ’’تھاما کا استقبال! ‘‘فلم کی پہلی جھلک میں آیوشمان کھرانہ کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ تھاما کی ہدایتکاری کے فرائض آدتیہ سرپوتدار انجام دینےو الے ہیں۔ اس فلم کی اسکرپٹ نیرن بھٹ، سریش میتھیو اور ارون فلارا نے لکھی ہے۔ تھاما ۲۰۲۵ء میں دیوالی میں ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ تھاما کے علاوہ میدوک پروڈکشن ہاؤس نے استری ۲؍، منجیا اور اسی طرح کی دیگر فلمیں پروڈیوس کی ہیں جو کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔فلم کے تعلق سے کئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ تھاما میں آیوشمان کھرانہ کے علاوہ پریش راؤل، نواز الدین صدیقی، رشمیکا مندانہ اور دیگر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK