• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ستیہ میو جیتے۲؍ کی ناکامی پرجان ابراہم نے۳؍ مہینے تک بات نہیں کی: ملاپ زویری

Updated: October 30, 2024, 5:39 PM IST | Mumbai

فلمساز ملاپ زویری نے ایک حالیہ گفتگو میں، اپنی فلم ستیہ میوا جیتے۲؍کو ملنے والی مایوس کن پذیرائی کے بارے میں کئی راز کھولےاور یہ بھی بتایا کہ اس نے جان ابراہم اور پروڈیوسر نِکھل اڈوانی کے ساتھ ان کے تعلقات کو کیسے متاثر کیا۔

Milap zaveri Right. Photo: X
ملاپ زویری دائیں۔ تصویر: ایکس

فلمساز ملاپ زویری نے ایک حالیہ گفتگو میں، اپنی فلم ستیہ میوا جیتے۲؍کو ملنے والی مایوس کن پذیرائی کے بارے میں کئی راز کھولے اور یہ بھی بتایا کہ اس نے جان ابراہم اور پروڈیوسر نِکھل اڈوانی کے ساتھ ان کے تعلقات کو کیسے متاثر کیا۔ستیہ میو جیتے۲؍ میں جان ابراہم اور دیویا کھوسلا نے اداکاری کی تھی جسے نکیل اڈوانی کی ایمے انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا تھا۔ سدھارتھ کنن کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں، ہدایت کار ملاپ زویری نے اعتراف کیا کہ فلم میں ٹھوس کہانی کی کمی تھی۔ساتھ ہی اپنی مایوسی کے گہرے احساس کا اظہار کیا خاص طور پر بطور ہدایت کار جان ابراہم کے ان پر اعتماد کے حوالے سے۔انہوں نے کہا کہ ’’سچ میں، تقریبا دو سے تین مہینے کا عرصہ تھا جب وہ بات چیت نہیں کر رہا تھا. میں نے فون کالز اور پیغامات کے ذریعے رابطہ کیا، اور آخر کار اس نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، `ملن، میں بہت اداس ہوں۔ اس نے یہ نہیں کہا کہ وہ مجھ سے ناراض ہےبلکہ کہا کہ وہ اداس ہے کیونکہ اس نے اس فلم پر بہت کچھ داؤ پر لگایا تھا،، وہ بہت پرجوش بھی تھا، لیکن وہ فلم کو کامیاب نہیں بنا سکا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کے فلمسازوں نے ’’سنگھم اگین‘‘ کے خلاف سی سی آئی سے رجوع کیا

ملاپ نے مزید کہاکہ ’’وہ تھوڑی دیر کیلئےخول میں چلا گیا تھا، لیکن بعد میں ہم نے بات کی۔ میں جان سے ملا، اور اسے گلے لگایا۔ جان نے مجھ سے کہا، میں بطور ڈائریکٹر آپ پر یقین رکھتا ہوں۔ جب کوئی زبردست اسکرپٹ آئے گی تو میں آپ کے ساتھ کام کروں گا۔‘‘ستیہ میوا جیتے۲؍ کے ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نکھل اڈوانی کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں کیونکہ ان کا تخلیقی نقطہ نظر مختلف تھا۔جیسے ہم مختلف قسم کے انسان تھے اسی طرح ہم مختلف قسم کےفن کار بھی ہیں۔جب تک میری فلمیں کامیاب رہیں، سب کچھ صحیح تھا، لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں کمپنی پر بوجھ ہوں۔ہوسکتا ہے کہ جب میں کامیاب ہوا تو میں نےان کے ساتھ برا سلوک کیا یا زیادہ اعتماد ظاہر کیا ہو۔ یا اس وقت، میں نے شاید ان کے مشورے پر کان نہ دھرے ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK