مادھوری دکشت اورترپتی ڈمری’’بھول بھلیاں ۳‘‘کے بعد فلم ’’ماں بہن‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ مئی ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 23, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai
مادھوری دکشت اورترپتی ڈمری’’بھول بھلیاں ۳‘‘کے بعد فلم ’’ماں بہن‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ مئی ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔
مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری ’’ماں بہن‘‘ نامی فلم کیلئے شراکت داری کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ڈجیٹل پلیٹ فارمز (او ٹی ٹی) پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’اس فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی۔ ‘‘ تاہم، فلم کے تعلق سے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور تصدیق بھی باقی ہے۔
مڈڈے کی رپورٹ میںیہ ذکر کیا گیا ہے کہ یہ ’’ماں بیٹی‘‘ پر مبنی فلم ہوگی جس میں مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری اداکاری کریں گے۔ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ’’یہ فلم ان دونوں کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے اس مرتبہ اپنے کرداروں کو مختلف رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ روی کشن اور دھرنا درگا بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مادھوری دکشت اورترپتی ڈمری کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس کے باہر دیکھا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کیچہ میگوئیاں جاری تھیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سچتراسین بیرون ملک ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ
ترپتی ڈمری پہلی مرتبہ شاہد کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ ترپتی ڈمری وشال بھردواج کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ میں کلیدی کردارنبھائیں گی۔ یاد رہے کہ انہیں رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔ ترپتی ڈمری نے ’’وکی ودیا کا وہ والاویڈیو‘‘، ’’بیڈ نیوز‘‘ اور ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ جیسی فلموں کے ذریعے ۲۰۲۴ء میں کافی شہرت حاصل کی تھی۔ فی الحال وہ رومینٹک ڈراما فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ چترویدی انجام دیں گے۔ یہ فلم ۲۰۱۸ءکی ’’دھڑک‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں اشان کھٹر اورجھانوی کپور نے اداکاری کی تھی۔