Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’ایک دو تین‘‘ کے ری میک کیلئے راشا تھڈانی بہترین انتخاب ہوں گی: مادھوری دکشت

Updated: March 17, 2025, 10:00 PM IST | Mumabi

ایک تقریب میں مادھوری دکشت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’اگر فلم تیزاب کے مشہور نغمے ’’ایک دو تین‘‘ کا ری میک بنایا گیا تو وہ نوجوان اداکاروں میں سے اپنی جگہ روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی کا انتخاب کریں گی ۔‘‘ مادھوری دکشت نے فلم ’’آزاد‘‘ کے نغمے ’’اوئی امّاں‘‘ میں راشا تھڈانی کے رقص کو پسند کیا۔

Rasha Thadani has made her acting debut with the film "Azaad". Photo: INN
راشا تھڈانی نے فلم ’’آزاد‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ تصویر:آئی این این

ایک تقریب میں بالی ووڈ کی اداکارہ اور رقص کی رانی مادھوری دکشت سے سوال پوچھا گیا کہ ’’اگر ان کی فلم ’’تیزاب‘‘ کے مشہور نغمے ’’ ایک دو تین‘‘ کا ری میک بنایا گیا تو انہیں کون سی نوجوان اداکارہ اپنے رول کیلئے موضوع معلوم ہوں گی؟ انہوں نے فوراً روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی کا نام لیا اور ان کے رقص کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ ’’ایک دو تین‘‘ مادھوری دکشت کی مشہور فلم ’’تیزاب‘‘ (۱۹۸۸ء) کا حصہ ہے جس میں ان کے رقص کو کافی سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول کی فلم ’’گھاتک‘‘ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی

مادھوری دکشت، جو رقص کی اپنی متاثر کن صلاحیتوں اور پرفارمنس کیلئے جانی جاتی ہیں، نے راشا تھڈانی کی تعریف کی اور کہا ’’نوجوان اداکاروں میں سے مجھے راشا تھڈانی پسند آئیں۔ ان کا رقص دلکش ہے۔‘‘ مادھوری نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلم ’’آزاد‘‘ کے نغمے ’’اوئی اماں‘‘ پر رقص کرنے کی خواہشمند ہیں۔

فلم آزاد کا نغمہ ’’اوئی امّاں‘‘
یاد رہے کہ راشا تھڈانی کی فلم ’’آزاد‘‘ کا نغمہ ’’اوئی امّاں‘‘ جنوری میں ریلیز ہوا تھا اوراس کے بعد ہی شائقین نے نغمے میں راشا کے رقص کو کافی پسند کیا تھا۔ راشا تھڈانی نے فلم ’’ آزاد‘‘ کے ذریعے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات کی ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن ان کے مدمقابل ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک کپور نے کی ہے جبکہ دیانا پیٹی، موہت ملک اور پیوش مشرا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK