Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سنی دیول کی فلم ’’گھاتک‘‘ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی

Updated: March 17, 2025, 8:43 PM IST

راجمکار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی بلاک بسٹر فلم ’’گھاتک‘‘ (۱۹۶۶ء)، ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ میناکشی شیشادری، امریش پوری اور ڈینی ڈینزونگپانے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔

This film, starring Sunny Deol, was released in 1996. Photo: INN
سنی دیول کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۱۹۹۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

راجکمارسنتوشی کی بلاک بسٹر فلم’’گھاتک ‘‘ (۱۹۶۶ء )۲۱؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سنی دیول،میناکشی شیشادری، امریش پوری اور ڈینی ڈینزونگپانے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ ریڈ لوری فلم فیسٹیول نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کی اطلاع دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’گھاٹک‘‘ کی واپسی کیلئے اپنےآپ کو تیار رکھئے۔’’گھاٹک‘‘ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ایک مرتبہ پھر ریڈ لوری فلم فیسٹیول میں ری ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم کی ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پہلے ہفتے ۴۵ء۱۳؍ کروڑ کا کاروبار کیا

’’گھاتک‘‘ میں سنی دیول نے کاشی ناتھ کا کردار ادا کیا ہے جو وارانسی کاایک پہلوان ہے۔ یاد رہے کہ یہ میناکشی شیشادری کی آخری فلم تھی۔ فلم کا پلاٹ امریکی فلم ’’دی میگنی فیشینٹ‘‘ (۱۹۶۰ء) سے متاثر ہوکر لکھا گیا تھا جو ۱۹۵۴ء کی جاپانی فلم ’’سیون سمورائے‘‘ کا ری میک تھی۔ بعد ازیں اس فلم کا تیلگو ری میک ’’آپ توڈو‘‘ (۲۰۰۴)ء بھی بنایا گیا تھا۔یہ فلم ۱۵؍ نومبر ۱۹۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK