معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےبالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل ہونے والی تصاویر کے جذباتی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا، جس سے وہ کئی دنوں تک روتی رہیں۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 6:34 PM IST | Chennai
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےبالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل ہونے والی تصاویر کے جذباتی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا، جس سے وہ کئی دنوں تک روتی رہیں۔
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے کرئیر اور ذاتی زندگی دونوں میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ہمیشہ اس سے بچ نکلنے مین کامیاب رہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں، فلم ’رئیس‘ کی اداکارہ نے ایک طلاق یافتہ سنگل مدرکے طور پر پیچیدگیوں اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ، ان پر ہندوستان میں فلموں میں اداکاری کرنے پر پابندی کے دوران ان مشکلات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل ہونے والی تصاویر کا جذباتی ٹول بھی شیئر کیاجس نے ان کی ذہنی صحت پر خاصا اثر ڈالا۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ کئی دنوں تک روتی رہیں۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے ہنگامہ خیز واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مشکل وقت تھا، طلاق ہونا، ایک بچہ اور اس کے ساتھ طویل عرصے تک اکیلے رہنا، اس دوران تصاویر سامنے آنا، کسی اور ملک میں پابندی عائد ہونا، یہ نہایت مشکل وقت تھالیکن ایسے لمحات بھی آئے ہیں جو زیادہ سخت رہے لیکن میں نے کبھی انہیں خود پر حاوی ہونے نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھئے: لیسا ایمی یافتہ سیریز ’دی وہائٹ لوٹس‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گی
ماہرہ نے اعتراف کیا کہ جب رنبیر کپور کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو انہیں لگتا تھا کہ ان کا کریئر ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تصاویر سامنے آئیں تو ایک مضمون تھا’’ `دی لٹل وائٹ ڈریس‘‘ جو بی بی سی میں شائع ہوا تھا۔ اس میں مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میں سوچ رہی تھی کہ `کیا میرا کریئر ختم ہو گیا ہے؟ لیکن میں جھوٹ نہیں بولوں گی کہ وہ وقت بہت مشکل تھا۔ میں بستر سے نہیں اٹھتی تھی، میں روزانہ روتی تھی، اس واقعہ نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو بہت متاثر کیا۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۷ء میں، ماہرہ اور رنبیر اس وقت سرخیوں میں آئے جب ان کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ دونوں کو ہاتھ میں سگریٹ لئے نیویارک کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ ان تصاویر کی وجہ سے انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔