• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملائیکہ اروڑہ اپنا کیفے شروع کرنا چاہتی ہیں، جہاں صحتمند پکوان ملیں گے

Updated: October 17, 2024, 7:20 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ میں فٹ اور صحتمند اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ملائیکہ اروڑہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنا کیفے چین شروع کرنا چاہتی ہیں جہاں صحتمند اور غذائیت سے بھرپور پکوان ملیں گے۔

Malaika Arora. Image: X
ملائیکہ اروڑہ۔ تصویر: ایکس

ملائیکہ اروڑہ صحت کے تئیں کافی فعال ہیں۔ گلوبل اسپا میگزین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ملائیکہ نے کیفے کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا جو صحت مند اور لذیذ کھانا پیش کرے گا، جس کا مقصد غذائیت سے بھرپور متبادلات فراہم کرنا ہے جن سے لوگ ذائقے کی قربانی کے بغیر لطف اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مَیں اپنے کیفے اور ریستوراں کی چین شروع کرنے پر بھی کام کررہی ہوں۔ یہاں ایسے پکوانوں پر خاص توجہ رہے گی جو صحت مند اور لذیذ دونوں ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میری ماں ستارہ ہے، میری ’’دیوداس‘‘ ان کی پسندیدہ فلم ہوتی: شاہ رخ خان

ملائیکہ نے زندگی میں ٹائم ٹیبل کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ ’’میری زندگی میں سب سے اہم یہی ہے۔ مَیں ہر کام وقت پر کرنے کی عادی ہوں۔ چاہے وہ صبح بیدار ہونا ہو، ورزش کرنا ہو، کھانا کھاناہو یا آرام کرنا۔ صحت اور طرز زندگی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ‘‘ پیشہ ورانہ محاذ پر، ملائیکہ اروڑہ کو اکثر مشہور رئیلٹی شوز جیسے انڈیاز بیسٹ ڈانسر، انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل، انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ اور دیگر میں جج کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK