• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میری ماں ستارہ ہے، میری ’’دیوداس‘‘ ان کی پسندیدہ فلم ہوتی: شاہ رخ خان

Updated: October 17, 2024, 5:35 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بہت سی باتیں بتائی۔ شاہ رخ خان نے کہا میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کروں کہ میر ے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں ’ دیوداس‘ اپنی ماں کیلئے کرنا چاہتا تھا۔

Bollywood superstar Shah Rukh Khan. Photo: INN.
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کروں کہ ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے میرے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، وہ میرا کریئر عروج پر جاتا نہیں دیکھ سکے تھے۔ بالی ووڈسپر اسٹار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کسی وجہ سے لیکن میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں بناؤں جو بہت بڑی ہوں تاکہ میرے ماں باپ انہیں جنت سے دیکھ سکیں۔ شاہ رخ خان نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنے ماضی کی فلم دیوداس کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن کا مداح ان سے ملنے یوپی سے سائیکل پر حیدرآباد پہنچا

انہوں نے مزید بتایا کہ میں دیوداس اپنی ماں کیلئے کرنا چاہتا تھا، میری بچوں والی سوچ تھی لیکن میں سمجھتا تھا کہ میری والدہ آسمان کا ایک ستارہ ہیں، میں آسمان کی طرف ایک ستارے کو دیکھتا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ اگر میں نے دیوداس کی تو وہ میری ماں کو بہت پسند آئے گی اس لئے میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کرنے پر رضا مند ہوگیا۔ واضح رہے کہ دیوداس شاہ رخ کے کرئیر کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی جسے مداح آج بھی فراموش نہ کرسکے۔ اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ ایشوریا رائے اور مادھور ی دکشت مرکزی کردار میں تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK