• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میناکماری کی زندگی پر بننےوالی فلم منیش ملہوترہ ڈائریکٹ نہیں کریں گے

Updated: November 26, 2024, 5:10 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی بایوپک کی ہدایت کاری نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی کچھ اور کریں گے۔

Manish Malhotra and legendary actress Meena Kumari. Photo: INN.
منیش ملہوترہ اور لیجنڈری اداکارہ مینا کماری۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی بایوپک کی ہدایت کاری نہیں کر رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، یہ خبر آئی تھی کہ کریتی سینن آنجہانی اداکارہ کا کردار ادا کریں گی، اور اس فلم کو لے کر کافی جوش و خروش تھا۔ تاہم، منیش ملہوترہ نے اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی کچھ اور کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ارجن رامپال نے اداکاری کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا

منیش ملہوترہ کی پہلی پروڈکشن ’’سالی محبت‘‘ کا پریمئر۲۲؍ نومبر کو۵۵؍ ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں ہوا۔ فلم فیسٹیول کے دوران منیش ملہوترہ نے مینا کماری کی بایوپک سے خود کو الگ کرنے کی تصدیق کی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق منیش ملہوترہ نے کہا ’’میں مینا کماری (بایوپک) کی ہدایت کاری نہیں کر رہا ہوں، لیکن میں جلد ہی کچھ اور بناؤں گا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یش چوپڑہ سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک دن رومانس ڈائریکٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ کیوں اس فلم سے باہر ہوئے یا وہ آگے کیا منصوبے بنا رہے ہیں ، ان تمام باتوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دریں اثنا، چند ماہ قبل فلمساز سدھارتھ پی ملہوترہ نے ’کمال اور مینا‘ کے نام سے ایک علاحدہ پروجیکٹ کا اعلان کیا جو مینا کماری اور کمال امروہی کی محبت کی کہانی کی فلمی موافقت ہے۔ منیش ملہوترہ نے مینا کماری کی بایوپک سے باہر نکلنے کی تصدیق کرنے کے علاوہ، فیشن ڈیزائنر نے اپنی پروڈکشن کمپنی اسٹیج۵؍ کے بارے میں بھی بات کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’کل ہو نہ ہو‘ ری ریلیز: شاہ رخ کی پرانی فلم کا باکس آفس بزنس نئی فلموں سے زیادہ

یاد رہے کہ بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ’سالی محبت‘ میں رادھیکا آپٹے، دیئندو، انشومان پشکر، سورسینی میترا، شرت سکسینہ اور انوراگ کشیپ شامل ہیں۔ یہ فلم ٹسکا چوپڑا کی پہلی ہدایت کاری کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ جب منیش سے پوچھا گیا کہ کیا اپنے دوست اور فلمساز کرن جوہر سے مشورہ لیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کے جے(کرن جوہر) نے انہیں ’سالی محبت‘ کے بارے میں بتایا تو حیران رہ گئے۔ لیکن وہ یہ بھی جانتےہیں کہ اگر میں نے کسی چیز کیلئے ہاں کہا ہے، تو میں یہ کروں گا۔ میں نے کسی سے کچھ نہیں پوچھا۔ میں صرف یہ چاہتا تھا کہ یہ میرا ہو، چاہے وہ اچھا ہویا برا ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK