• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان، رنبیر کپور اور سنی دیول کی آئندہ چند برسوں میں کئی فلمیں ریلیز ہونگی

Updated: October 05, 2024, 7:03 PM IST | Mumbai

آئندہ چند برسوں میں سلمان خان کی ۳؍ فلمیں، رنبیر کپور کی ۵؍ فلمیں اور سنی دیول کی۸؍ فلمیں ریلیز ہوںگی۔ ان کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی صرف ۲؍ تصدیق شدہ فلمیں ریلیز ہوں گی۔

Salman Khan Image: X
سلمان خان۔ تصویر: ایکس

۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان نے لگاتار تین بڑی بلاک بسٹر فلموں (پٹھان، جوان، ڈنکی) کے ساتھ باکس آفس پر راج کیا۔ تاہم، آئندہ چند برسوں میں دیگر ۳؍ سپر اسٹار کی حکمرانی ہوگی۔ یہ سپر اسٹار ہیں سلمان خان، رنبیر کپور اور سنی دیول۔ 

سلمان خان
سلمان خان اس وقت ’’گجنی‘‘ کے ہدایتکار اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ ’’کک ۲‘‘ میں نظر آئیں گے جس کا باضابطہ اعلان چند مہینوں میں کیا جائے گا۔ پھر وہ ایٹلی کے ساتھ فلم کریں گے جس میں رجنی کانت یا کمل ہاسن بھی نظر آسکتے ہیں۔ ان کی اگلی ۳؍ فلمیں ہیں: ’’سکندر‘‘، ’’کک ۲‘‘ اور ایٹلی کمار کے ساتھ متوقع بلاعنوان فلم۔

رنبیر کپور
رنبیر کپور کی آنے والی فلمیں ہیں: سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘، نتیش تیواری کی ’’رامائن پارٹ وَن اور ٹو‘‘۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اینیمل پارک‘‘ اور ’’دھوم ۴‘‘۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایسا وقت بھی تھا جب عامر خان کے والد طاہر حسین کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا

سنی دیول
سنی دیول نے ۲۰۲۳ء میں ’’غدر۲‘‘ کی زبردست کامیابی کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کی۔ ان کی آنے والی فلمیں ہیں: ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘، ’’بارڈر ۲‘‘، ’’رامائن پارٹ وَن اور ٹو‘‘، ’’جٹ‘‘، ’’سوریہ‘‘، ’’سفر‘‘ اور ’’باپ۔‘‘

شاہ رخ خان
جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے، ان کی اگلی دو تصدیق شدہ فلمیں ’’کنگ ‘‘ اور ’’پٹھان ۲‘‘ ہیں۔ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ وہ ’’استری۲‘‘ کے ڈائریکٹر امر کوشک کے ساتھ ایک بڑی ایڈونچر فلم، اور راج اینڈ ڈی کے کے ساتھ ایک ایکشن کامیڈی اور ایک جنوبی ہندوستانی فلمساز کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر ایکشن فلم کیلئے بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK