• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مارول اسٹوڈیوز نے۷ ؍ٹی وی شوز کا اعلان کیا، ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگے

Updated: October 30, 2024, 10:11 PM IST | Mumbai

ٹیزر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مارول کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مارول نے `ڈیئر ڈیول: بارن اگین اور `ونڈر مین سمیت آنے والی ۷ فلموں اور شو کا ٹیزر جاری کیا۔ ڈیڈپول اور وولورائن کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد مارول اسٹوڈیوز نے ۷ ٹی وی شوز کا اعلان کیا ہے جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر آنے والے ان سبھی شوز کے ٹیزر بھی ریلیز کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: میدوکی پروڈکشن ہاؤس نے نئی فلم ’’تھاما‘‘ کا اعلان کیا

ان ۷ مارول شوز اور سیریز میں ڈیئر ڈیول: بارن اگین، ونڈر مین، آئرن ہارٹ اور اینیمیٹڈ شوز جیسے واٹ اف؟ سیزن ۳، یور فرینڈلی نیبرہڈ اسپائڈر مین، آئیز آف وکانڈا اور مارویل زومبیز شامل ہیں۔ واٹ اِف؟ سیریز کا سیزن ۳، کرسمس سے قبل ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴ء کو منظر عام پر آئے گا جبکہ یور فرینڈلی نیبر ہڈ اسپائڈر مین ۲۵ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا۔

بڑے بجٹ کی فلم `ڈیئر ڈیول؛ بارن اگین` ۴ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی جبکہ آئرن ہارٹ کی ریلیز کی تاریخ ۲۴ جون ۲۰۲۵ء طے کی گئی ہے۔ آئیز آف واکنڈا ۲۰ اگست کو ریلیز ہوگی۔


مارول زومبیز کی اسٹریمنگ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ ونڈر مین دسمبر ۲۰۲۵ء میں آن لائن ریلیز کی جائے گی۔ 
ٹیزر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مارویل کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مارویل کی طرف سے اعلان کردہ ان ۷ شوز میں سب سے بڑا شو بلا شبہ `ڈیئر ڈیول: بارن اگین` ہے جس میں مارویل فلمی کائنات میں چارلی کاکس، ڈیول آف ہیلز کچن کے طور پر فلم میں دکھائی دیں گے۔ ڈیئر ڈیول: بارن اگین` سے قبل چارلی کاکس اسپائیڈر مین: نو وے ہوم اور شی ہلک میں نظر آئے تھے۔ سپر ہیرو شو میں مشہور ہندوستانی اداکار موہن کپور بھی مس مارویل کے والد یوسف خان کے رول میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے `دی مارولز` اور `مس مارویل` میں اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK