• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میری جِلد کا موازنہ اوم پوری کی جِلد کے ساتھ کیا گیا: مسابا گپتا

Updated: October 21, 2024, 7:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا نے فائے ڈیسوزا کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں ’’باڈی شیمنگ‘‘ کے متعلق بات چیت کی اور کہا کہ ان کی جلد کا موازنہ اوم پوری کی جلد سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کے میدان میں نہ آنے کی وجہ بھی بیان کی۔

Masaba Gupta. Photo: INN
مسابا گپتا۔ تصویر : آئی این این

نینا گپتا کی بیٹی اور معروف فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے سوشل میڈیا پر ’’باڈی شیمنگ‘‘ کے متعلق اظہار خیال کیا۔ واضح رہے کہ مسابا گپتا جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹرولرز ان کی جِلد کا موازنہ بالی ووڈ اداکار اوم پوری کی جِلد سے کرتے تھے۔ فائے ڈیسوزا کے ساتھ بات چیت میں مسابا گپتا نے بتایا کہ انہوں نے انسٹاگرام کیلئے ایک ویڈیو شوٹ کیا تھا جس پر انہوں نے کسی بھی قسم کا فلٹر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر جب انہوں نے ویڈیو جاری کیا تو اس پر کمنٹس کی بارش ہونے لگی۔ 
مسابا نے متذکرہ ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ’’یہ ایک جلد کا رنگ ہے جو میں لوگوں کو دکھا رہی ہوں، اور اگر میں فلٹر لگاؤں تو میرا چہرہ دھندلا نظر آئے گا۔ کسی نے کہا کہ ’’لیکن آپ میک اپ برانڈ کے ساتھ کیا کر رہی ہیں، آپ کی جلد اوم پوری جیسی ہے۔‘‘ مسابا نے فائے ڈیسوزا سے کہا کہ ’’کیا اوم پوری کی اداکاری کی صلاحیت کے علاوہ ان کے پاس کچھ اور نہیں ہے؟ بعض اوقات، لوگ آپ کی جلد، رنگت اور کمزوریوں کو دیکھتے ہیں۔ وہ آپ کی جلد پر مہاسوں کے نشان دیکھتے ہیں۔ اس بات نے مجھے ترغیب دی کہ مجھے اور کام کرنا ہے، مجھے بہت کام کرنا ہے تاکہ لوگ میرا کام دیکھیں، میری کامیابی دیکھیں۔ یہ میری لڑائی ہے۔ امید ہے کہ ۱۰؍ سال بعد لوگ میری کامیابی دیکھیں گے، جلد پر مہاسوں کے نشانات نہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’پڑوسن‘ کی ری ریلیز؛ سائرہ بانو نے مداحوں کو چند دلچسپ باتیں بتائیں

اسی انٹرویو میں مسابا نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نینا گپتا نے کیسے کہا کہ وہ اداکاری کیلئے نہیں بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بالی ووڈ انڈسٹری نے ہمیشہ ایک خاص طریقے سے کام کیا ہے۔ کچھ ایسے چہرے ہیں جو اداکار کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ تمہیں کبھی مرکزی کردار نہیں دیا جائے گا۔ تمہیں مزاحیہ، مرکزی دھارے سے علاحدہ، ویمپ، ویلن اور لالچ دینے والی کسی خاتون کا کردار دیا جائے گا۔ اگر تم مرکزی کردار کیلئے ہیروئن بننا چاہتی ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا اسلئے تمہیں اداکاری کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK