ماؤرہ حسین میوزک ویڈیو ’’تو چاند ہے‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس آئیں گی جس میں گلوکار اور موسیقار اکھیل سچ دیو نے موسیقی دی ہے۔ یاد رہے کہ ماؤرہ حسین نے بالی ووڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai
ماؤرہ حسین میوزک ویڈیو ’’تو چاند ہے‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس آئیں گی جس میں گلوکار اور موسیقار اکھیل سچ دیو نے موسیقی دی ہے۔ یاد رہے کہ ماؤرہ حسین نے بالی ووڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین ۹؍سال بعد ایک نئے پروجیکٹ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس آئیں گی۔ ماؤرہ حسین ایک میوزک ویڈیو ’’ تو چاند ہے‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس آئیں گی جس میں گلوکار اور موسیقاراکھیل سچ دیو نے موسیقی دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امیزون پرائم ویڈیو نے ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا
نغمے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ماؤرہ حسین نے اعلان کیا ہے کہ یہ میوزک ویڈیو جمعہ کو ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’انتظار ختم۔ ’’تو چاند ہے‘‘ کل ریلیزہوگا۔ مجھے بے صبری سے انتظار ہیں کہ آپ اس نغمے سے لطف اندوز کب ہوں گے؟‘‘ ’’تو چاند ہے‘‘ کو انمول ڈینیل نے کمپوز کیا ہے۔ ماؤرہ حسین کے بہترین پاکستانی ڈراموں میں ’’ثبات‘‘ اور ’’نیم ‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں وہ ’’صنم تیری قسم‘ ‘ میں ہرش وردھن کے مدمقابل نظر آئیں تھیں۔