معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’’مائیکل‘‘ ۲؍ حصوں میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 10:08 PM IST | Los Angeles
معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’’مائیکل‘‘ ۲؍ حصوں میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔
مائیکل جیکسن کی زندگی پر اینٹون فوکا کی آنے والی بائیوپک کو دو فلموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام سے ممکنہ طور پر اس کی منصوبہ بند ریلیز میں تاخیر ہو جائے گی، جس کا نام’مائیکل‘ ہے۔ اسے ۳؍ اکتوبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن ذرائع کے مطابق لائنس گیٹ اور یونیورسل پکچرز انٹرنیشنل اس منصوبے کو دو قسطوں میں توسیع دینے پر غور کر رہے ہیں۔ فلم کا بجٹ ۱۵۵؍ ملین ڈالر ہے۔ ورائٹی کے مطابق، جان لوگن کے اسکرپٹ پر اب دوبارہ شوٹنگ سے پہلے نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ ’’مائیکل‘‘ کی ہدایتکاری ۵۸؍ سالہ اینٹون نے کی ہے۔
اس فلم میں مائیکل جیکسن کے ۲۷؍ سالہ بھتیجے جعفر جیکسن آنجہانی گلوکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ اس سال کے شروع میں ورائٹی سے بات کرتے ہوئے، کولمین نے کہا کہ ’’مَیں ہمیشہ ایک شخص کو بڑی اسکرین پر پیش کرنے کے بارے میں متجسس رہتا ہوں۔ جیکسن ایک مضبوط انسان ہیں۔ دنیا انہیں جس طرح چاہتی تھی، اسے اسکرین پر پیش کرنا مشکل ہے۔لیکن میں نے پوری کوشش کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے مائیکل جیکسن کی زندگی کے متعلق جاننے کا شوق تھا۔ اور اس فلم کے ذریعے میں نے ان کے بارے میں بہت کچھ جانا ہے جسے پوری دنیا کو جاننا چاہئے۔ مَیں یہ فلم بناکر بہت خوش ہوں۔‘‘