Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شاہ رخ نے کہا کہ گوری سے ڈیزائن مت کرواؤ، بہت لوٹے گی: میکا سنگھ

Updated: March 01, 2025, 10:08 PM IST | Mumabi

اپنے حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے بتایا کہ جب وہ اپنے مکان کا انٹیریئر کروانا چاہتے تھے تو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی خدمات حاصل کرناچاہتے تھے۔ اس وقت شاہ رخ نے مذاقاً کہا تھا کہ گوری سے مکان ڈیزائن مت کرواؤ، بہت لوٹے گی، بہت مہنگا کام کرے گی۔

Mika Singh. Photo: INN
میکا سنگھ۔ تصویر: آئی این این

میکا سنگھ اور شاہ رخ خان اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ میکا سنگھ چاہتے تھے کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان ان کے مکان کی تزئین و آرائش کریں۔ خیال رہے کہ گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور بالی ووڈ میں کئی مشہور شخصیات کے مکانات کی تزئین کاری کی ہے۔ تاہم، جب میکا نے شاہ رخ سے کہا کہ وہ گوری کے پاس ان کی درخواست لے جائیں، تو سپر اسٹار نے مذاقاً کہا کہ وہ (گوری) ان کا بل بڑھائیں گی۔ میکا نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’میں نے ان سے (شاہ رخ خان) سے درخواست کی تھی کہ برائے مہربانی گوری بھابھی سے میرے مکان کا انٹیریئر کرنے کیلئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’نہیں یار، بہت لوٹے گی تمھیں، بہت مہنگا کرے گی۔‘‘ مَیں نے کہا ’’آپ مجھے جان بوجھ کر ڈرا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ارے تم خود بات کرلو۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کے آئی آئی ٹی نے نیپالی طلبہ کو واپس بلانے کیلئے فلائٹ ٹکٹ کی پیشکش کی

میکا نے جب گوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ میکا کے مکان کا جائزہ لیا لیکن ایک مطالبہ بھی کیا۔ میکا نے بتایا کہ ’’گوری نے کہا کہ مَیں جو بھی کروں، مجھ سے کوئی سوال نہ کرنا۔ عام طور پر، مجھے گھر میں سبز رنگ نہیں پسند ہے۔ مگر انہوں نے گھر کے وسط میں سبز صوفہ کا ایک جوڑا لگایا۔ انہوں نے ۲؍ سال میں میرے مکان کا پورا نقشہ ہی بدل دی مگر میں نے کبھی سوال پوچھنے یا دخل اندازی کی کوشش نہیں کی۔ آج میرا مکان اتنا شاندار ہے کہ اس کیلئے گوری بھابی کا شکر گزار ہوں۔‘‘ 
شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے میکا نے کہا کہ ’’وہ میرے بھائی کی طرح ہیں۔ وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں حالانکہ میں نے ان کے ساتھ بہت کم گانے گائے ہیں۔‘‘ میکا نے شاہ رخ خان کو ایک بہت اچھا دوست اور بہت مہربان انسان قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK