Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول اپنی غلطی ہونے پر معافی مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے

Updated: April 03, 2025, 9:47 PM IST | Mumbai

سنی دیول کی کئی فلمیں کامیاب رہی ہیں ان میں سے زیادہ تر ایکشن فلمیں جن میں وہ نہایت ہی غصہ میں نظر آتے ہیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ایسے ہی کردار دیئے جاتے ہیں۔

Sunny Deol. Photo: INN
سنی دیول۔ تصویر: آئی این این

سنی دیول کی کئی فلمیں کامیاب رہی ہیں ان میں سے زیادہ تر ایکشن فلمیں جن میں وہ نہایت ہی غصہ میں نظر آتے ہیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ایسے ہی کردار دیئے جاتے ہیں۔اس کی مثال ان کی پچھلی فلم’غدر۲‘ بھی تھی جس میں وہ ایکشن میں نظر آئے تھے، یہی وجہ ہے کہ اسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ اسی سے متاثر ہوکر اب ان کی ایسی ہی ایک اور فلم ریلیزہونے والی ہے،اس فلم کا نام ’جاٹ‘ ہے۔فلم’جاٹ‘ کا ایک ڈائیلاگ’ سوری بول‘ کافی ہٹ ہو رہا ہے۔ اس فلم کے تعلق سے انہوں نے مشہور فلم نقادکومل نہاٹا سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کیسری ۲‘‘ ٹریلر ریلیز، اکشے کمار نے ’’کیسری ۳‘‘ کی بھی تصدیق کی

اس انٹرویو میں انہوں نے اس مکالمے پر بھی بات کی۔ سنی دیول سے پوچھا گیا کہ ان کی زندگی میں معافی کا کیا مطلب ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی مانگنا ایک شخص کے لیے احساس کا درجہ رکھتا ہے، اس سے اسے احساس ہوتا ہےکہ اس سےغلطی ہوئی ہے۔انسان کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اور اکثر جب میں غلطی کرتا ہوں تو مجھے بھی اس کا احساس ہوتاہے اور میں معافی مانگ لیتا ہوں۔کومل نہاٹانےچٹکی لیتے ہوئےپوچھا کہ آپ غلطیاں کرتے ہیں۔ تو انہوں نےجواب دیا، غلطیاں کوئی کرتا نہیں لیکن ہو جاتی ہیں۔ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے لیکن اس کا ادراک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جو ہوں وہ ہوں لیکن میں بالکل ویسا نہیں ہوں جو فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔یعنی میں حقیقی زندگی میں نرم دل ہوں غلطی پر معافی مانگ لیتا ہوں میں ویسا نہیں ہو جیسا کہ فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK