ٹام کروزکی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ ہندوستان میں ایک ہفتے قبل یعنی ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ ’’مشن امپاسبل‘‘ فرینچائز کی آخری فلم ہے جو انگریزی، ہندی، تمل اورتیلگوزبان میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 25, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
ٹام کروزکی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ ہندوستان میں ایک ہفتے قبل یعنی ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ ’’مشن امپاسبل‘‘ فرینچائز کی آخری فلم ہے جو انگریزی، ہندی، تمل اورتیلگوزبان میں ریلیز ہوگی۔
ٹام کروزک ی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹام کروز کی اداکاری سے مزین یہ فلم ایک ہفتے قبل ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم عالمی سطح پر ریلیز ہونے سے ایک ہفتہ پہلے ہندوستان میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ایشان کھٹر نے ہندوستانیوں پر زور دیا کہ ’’نفرت‘‘ کو انہیں تقسیم نہ کرنے دیں
جمعہ کو پیراماؤنٹ پکچرز انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ’’متوقع فلم ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو اپنی ریلیز سے ایک ہفتے پہلے ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ قبل ازیں یہ فلم ۲۳؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔‘‘
یاد ررہے کہ مداح اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے پرجوش ہیں اور دنیا بھر میں اس فلم کی ڈیمانڈ ہے۔ اسٹوڈیو کے انسٹام ہینڈل پر بھی یہ خبر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ اب ہندوستان میں پہلے یعنی ۱۷؍مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یہ انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔‘‘