اشان کھٹرنے ’’پہلگام دہشت گردانہ‘‘ حملے سے قبل میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے پہلگام، جموں کشمیر کے اپنے دورے کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’متحدہ رہیں اورمذہبی نفرت کی وجہ سے تقسیم نہ ہوں۔‘‘
EPAPER
Updated: April 25, 2025, 7:53 PM IST | Mumbai
اشان کھٹرنے ’’پہلگام دہشت گردانہ‘‘ حملے سے قبل میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے پہلگام، جموں کشمیر کے اپنے دورے کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’متحدہ رہیں اورمذہبی نفرت کی وجہ سے تقسیم نہ ہوں۔‘‘
ایشان کھٹر نے جمعرات کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ میں معصوم سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ’’متحدہ رہیں اور مذہبی نفرت کی وجہ سے تقسیم نہ ہوں۔‘‘ ایشان کھٹر، جو ۲؍ ماہ قبل اپنے میوزک ویڈیو ’’پیار آتاہے‘‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلگام، جموں کشمیر گئے تھے، نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سیاحوں کے جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کا سیزن ۱۵؍ منسوخ ہوسکتا ہے
ایشان کھٹر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں ذاتی طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں۔ ۲؍ ماہ قبل میں پہلگام میں تھا۔ ہمیشہ سے میرا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ رہا ہے اور مجھے ہمیشہ سے کشمیر سے محبت رہی ہے۔ کشمیر کے لوگ ہمدرد اور مددگار ہیں۔ میں وہاں کچھ خوبصورت لوگوں سے ملا ہوں۔ وہاں حملے کی وجہ سے متاثرین کی موت پر مجھے افسوس ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میک موہن آج بھی سانبھا کے نام سے مشہور ہیں
ہمیں نہ ہی سیاست، نہ مذہب بلکہ انسانیت کیلئے کھڑے رہنا چاہئے
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’یہ نہ بھولئے کہ کشمیر نے نقصان کا سامنا کیا ہے۔ وہ جگہ جسے اکثر زمین پر جنت کہتے ہیں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں سے زخمی ہوئی ہے اور لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہیں۔ ہمیں نہ ہی سیاست، نہ ہی مذہب بلکہ انسانیت کیلئے کھڑے رہنا چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ اور جیا بچن کی شادی میں صرف ۵؍ افراد نے شرکت کی تھی
کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ
یاد رہے کہ منگل کی دوپہر پہلگام، جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ۲۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جن میں زیادہ ترسیاح شامل تھے۔ یہ ۲۰۱۹ء میں پلوامہ حملوں کے بعد کشمیر میں ہونے والا مہلک ترین حملہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد اوپن فائر کرنے سے پہلے متاثرین سے ان کے مذہب کے متعلق پوچھ رہے تھے۔ اشان کھٹر نے مزید لکھا ہے کہ ’’اس حملے کو کبھی بھولا نہیں جائے گا اور ہم ’’انصاف‘‘ کیلئے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کیلئے اپنی مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے اور نفرت کی تشہیرنہ کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سچتراسین بیرون ملک ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ
دہشت گردانہ حملے کے جواب میں وزارت خاجہ نے ’’انڈس واٹرٹریٹی‘‘ کو معطل کردیا ہے اور اتاری واگھہ بارڈرپر موجود چیک پوائنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ جمعرات کوہندوستانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ’’پاکستانی باشندوں کیلئے ویزا منسوخ کرنے کا آغاز ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۵ء سے ہوگا۔ حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شہریوں سے جلد از جلد ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ سارک ویزا ایکسیمپشن اسکیم کے مطابق ’’پاکستانی شہریوں کے ہندوستانی دورے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔‘‘
کام کے محاذ پر ایشان کھٹر آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی منی سیریز ’’دی پرفیکٹ کپل‘‘ میں نظر آئے تھے۔ یہ سیریز گزشتہ سال ستمبر میں پریمیر کی گئی تھی۔ فی الحال ایشان کھٹر نیٹ فلکس کی اگلی سیریز ’’دی رائلس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں بھومی پیڈنیکر، زینت امان، ساکشی تنوار، نورافتحی، ڈینو موریہ، ملند سومن، چنکی پانڈے اور وہان سمت بھی نظر آئیں گے۔ یہ شو ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر نشرکیا جائے گا۔