• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

محمدرفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کی زندگی پر سوانحی فلم بنانے کا اعلان کیا

Updated: November 27, 2024, 9:21 PM IST | Mumbai

محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کی زندگی پر بائیوپک (سوانحی فلم) بنانے کااعلان کیا ہے۔ شاہد رفیع کےمطابق اگلے ماہ فلم کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

King Of Melody Mohammed Rafi. Photo: INN
بالی ووڈ کے کنگ آف میلوڈی محمد رفیع۔تصویر: آئی این این

محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کی زندگی پر بائیوپک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو محمد رفیع کی سالگرہ ہوتی ہے۔منگل کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (ایف آئی ایف ایف آئی) میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کو خرا ج عقیدت پیش کیا گیا تھا جنہوں نے مختلف زبانوں میں ایک ہزار سے زائد فلموں کیلئے نغمے گنگنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: اسکوئڈ گیم سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز، ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

شاہد رفیع نے کہا کہ انہوں نے اور ڈائریکٹر امیش شکلا ، جو اپنی فلمیں ’’اوہ مائے گوڈ‘‘اور دیگر کیلئے جانے جاتے ہیں، نے محمد رفیع کی زندگی پرسوانحی فلم بنانے پر گفتگو کی تھی۔شاہد رفیع نے مزید کہا کہ ’’دسمبر میں اعلان کیا جائے گا۔ میں رفیع صاحب پر سوانحی فلم بناؤں گا۔ ہم اس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ رفیع صاحب کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ اس سوانحی فلم میں نغمے بھی شامل کئے جائیں گے۔ ہم نے امیش شکلا، جو اوہ مائے گوڈ کے ڈائریکٹر ہیں، سے بات کی ہے۔‘‘ انہوں نے’’آسمان سے آیا فرشتہ محمد رفیع سیشن کے دوران یہ باتیں کہی ہیں۔ اس سیشن میںشرمیلا ٹیگور، سونو نگھم اور فلم ساز سبھاش گھائی بھی موجود تھے۔ محمد رفیع کے مشہور نغموں میں ’’میں زندگی کا ساتھ نبھانا چلا گیا، کون ہے جو سپنوں میں آیا، آجا آجا، پردہ ہے پردہ، گلابی آنکھیں اور دیگر شامل ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK