• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسٹر بیسٹ کی پیروڈی ویڈیو میں کیری میناٹی کے ساتھ دیگر بڑے یوٹیوبرز نظر آئیں گے

Updated: October 22, 2024, 8:41 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے بڑے یوٹیوبرز کیری میناٹی، ہرش بینیوال، آشیش چنچلانی اور بھون بام ایک ساتھ اب تک کے سب سے بڑے اسپوف (پیروڈی ) ویڈیو میں نظر آئیں گے۔ یہ ویڈیو۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو کیری میناٹی کے آفیشیل چینل پر دیکھا جاسکے گا۔

From right, Harsh Beniwal, Bhuvan Bam and Carryminati. Photo: INN.
دائیں سے، ہرش بینیوال، بھون بام اور کیری میناٹی۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کے بڑے یوٹیوبرز کیری میناٹی، ہرش بینیوال، آشیش چنچلانی اور بھون بام ایک ساتھ اب تک کے سب سے بڑے اسپوف (پیروڈی ) میں نظر آئیں گے۔ کیری میناٹی نے یہ اسپوف ویڈیو ’ مسٹر بیسٹ‘ کے طرز پر بنائی ہے جس میں مسٹر بیسٹ نے ۵۰؍ بڑے یوٹیوبرز کو ایک ساتھ جمع کیا تھا اورانہوں نے بہترین عالمی یوٹیوبرز کے ساتھ حقیقی زندگی کے اسکویڈ گیمز کا اہتمام کیا تھا۔ کیری میناٹی نے اس ویڈیو کا ہندوستانی ورژن پیش کرنےکی کوشش کی ہے۔ بتا دیں کہ کیری میناٹی ایک مشہور یوٹیوبر ہیں جن کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد ۴۳؍ ملین سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ہرش بینیوال، بھون بام اور آشیش چنچلانی بھی یوٹیوب پر اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: عامر خان، انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں کشور کمار کی بائیوپک میں کام کریں گے

کیری میناٹی نے اسپوف ویڈیو کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس کے تئیں ان کے مداحوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ اس ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اس ٹیزر کو دیکھ کر ناظرین نے کمینٹ باکس میں دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور اسے اب تک کا سب سے بڑا اشتراک خیال کررہے ہیں جس میں ایک ہی فریم میں ہندوستان کے بڑے یوٹیوبرز کو دیکھنا ممکن ہو گا۔ واضح رہے کہ کیری کا یہ اسپوف ویڈیو ۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو کیری میناٹی کے آفیشیل چینل پردیکھا جاسکے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK