• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘؛ ایک ہفتے میں ۶۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار

Updated: December 26, 2024, 10:01 PM IST | Mumbai

’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘ نے محض ایک ہفتے میں ثابت کردیا ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستانی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔ اس نے ’’بے بی جان‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘ جیسی بڑی ہندی فلموں کو سخت ٹکر دی ہے۔ خیال رہے کہ ’’مفاسا‘‘ کے کردار کو شاہ رخ خان اور مہیش بابو نے آواز دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈزنی لائیو ایکشن انٹرٹینر ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ ہندوستانی باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔ امید ہے کہ یہ جلد ہی ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔ شاہ رخ خان اور مہیش بابو جیسے اہم اداکاروں نے ’’مفاسا‘‘ کے کردار کو آواز دی ہے جس کے سبب اس فلم نے اپنی ریلیز کے صرف ۷؍ دنوں میں ہندوستان میں ۷۵ء۶۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ سال کے آخر اور نئے سال کے موقع پر فلم کو مزید فائدہ ملے گا۔ 
فی الحال یہ ہندوستان میں ایک کامیاب اور ہٹ فلم بن گئی ہے۔ تاہم، آئندہ چند دنوں میں یہ سپر ہٹ کا خطاب بھی حاصل کرلے گی۔ یہ فلم ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ اور اللو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔ ۲۰؍ دسمبر کو ریلیز ہونے سے اب تک کا فلم کا کلیکشن:

یہ بھی پڑھئے: ’’بے بی جان’‘ کا پہلے دن کا کاروبار: ’’مفاسا‘’ اور ’’پشپا ۲‘‘ سے پیچھے

جمعہ : ۷؍ کروڑ روپے
سنیچر:۱۱؍ کروڑ روپے
اتوار:۵۰ء۱۴؍ کروڑ روپے
پیر:۵۰ء۵؍ کروڑ روپے
منگل:۵۰ء۷؍ کروڑ روپے
 بدھ:۱۱؍ کروڑ روپے
جمعرات: ۶؍ کروڑ روپے (تخمینہ)
پہلا ہفتہ: ۵۰ء۶۲؍ کروڑ روپے (تخمینہ)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK