• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مفاسا‘‘، ’’ڈیڈ پول اینڈ وولورین‘‘ کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے

Updated: January 04, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘، ’’ڈیڈ پول وولورین‘‘ کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ فلم نے مقامی باکس آفس پر اب تک ۱ء۱۲۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حالیہ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ مقامی باکس آفس پر راج کر رہی ہے جبکہ یہ مارویل کی فلم ’’ڈیڈ پول اینڈ وولورین‘‘ کے کلیکشن کو مات دے سکتی ہے۔ باکس آفس ورلڈ وائڈ کی رپورٹ کے مطابق ’’مفاسا نے گزشتہ ۱۳؍دنوں میں ۱۲۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پارکیا ہے۔ ۱۳؍ ویں دن اس فلم نے ۴۰ء۹؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جس کے بعد اس کا مجموعی کلیکشن ۱ء۱۲۲؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اس فلم کا آغاز بھی بہترین ہوا تھا۔ فلم نے پہلے ہفتے میں ۲۵ء۷۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرےہفتے میں فلم نے ۱۰۰ ؍ کروڑروپے کا ہندسہ پار کر کے ’’گوڈ زیلا ایکس کانگ‘‘ کا ریکارڈ توڑاتھا اور ۲۰۲۴ء میں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلم کا خطاب حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بی ایس ایف پروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سنگین الزامات

شاہ رخ خان کا فین کلب اہم وجہ
شاہ رخ خان نے فین کلب نے یہاں اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم نے ہندی زبان میں سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے اور بدھ کو ۵ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔فلم نےا نگریزی زبان میں ۵ء۲؍ کروڑ روپے، تمل اور تیلگو زبان میں بالترتیب ۲۵ء۲؍ کروڑ جبکہ ۱۵ء۱؍کروڑروپے کمائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجا مولی کی اگلی فلم کا بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے ہوگا

ریلیز کے پہلے ہفتے کے بدھ کے مقابلے میں دوسرے ہفتے کے بدھ کے کلیکشن میں ۵۷؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب فلم ’’ڈیڈ پول وولویرائن‘‘کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے جس نے تیسرے ہفتے کے آخر میں ۴۱ء۱۲۶؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اگر یہ روایت جاری رہی تو مفاساـ: دی لائن کنگ ہندوستان میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ ۲۰۱۹ء کی فلم ’’دی لائن کنگ‘‘پر بنائی گئی ہے جس نے ہندوستان میں ۱۵۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ یہ فلم ۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیزہوئی تھی۔ فلم کا حالیہ ورژن پریکوئل بھی ہے اور سیکوئل بھی، جس میں مفاساکے نسب اور پرائیڈ لینڈ کےبادشاہ بننے کے اس کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK