Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘ جیو ہاٹ اسٹار پر ۲۶؍ مارچ کو ریلیز ہوگی

Updated: March 12, 2025, 6:36 PM IST | Mumbai

دسمبر ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی ’’مفاسا‘‘ ۲۶؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ ’’مفاسا‘‘ کی او ٹی ٹی کی ریلیز کا اعلان جیو ہاٹ اسٹار نے اپنے انسٹاگرام پر کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

دسمبر ۲۰۲۴ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘ جلد ہی او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی ہے۔ جو ناظرین یہ فلم سنیما گھروں میں نہیں دیکھ سکے، اب اپنے گھر کے ٹی وی پر بآسانی دیکھ سکیں گے۔ یہ فلم ’’دی لاین کنگ‘‘ کا پریکول ہے۔ ’’دی لاین کنگ‘‘ میں سمبا کی کہانی پیش کی گئی تھی جبکہ ’’مفاسا‘‘ میں  مفاسا کی کہانی کو مسحور کردینے والے وی ایف ایکس کے ذریعے انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ موسیقی اور وی ایف ایکس نے اس فلم کو شاہکار بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ: پہلی زومبی ایکشن فلم کی دوڑ: رتیک، رنویر اور کارتک آرین میں خاموش جنگ

یہ فلم  ۲۶؍ مارچ ۲۰۲۵ء ، بروز بدھ، ’’جیو ہاٹ اسٹار‘‘ پر ریلیز ہوگی۔ جیو ہاٹ اسٹار نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ یہ ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔بیری جینکنز کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کے ہندی ورژن کو شاہ رخ خان، آرین خان اور ابرام خان نے آواز دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK