• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: سلمان خان کے والد سلیم خان نے ۵۷ء۱؍کروڑ روپے کی کار خریدی

Updated: October 30, 2024, 4:30 PM IST | Mumbai

سلمان خان کے والد سلیم خان نے دھنتیرس کے موقع پر ۵۷ء۱؍کروڑ روپے کی کارخریدی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ کار اس وقت خریدی ہے جب سلمان خان کو لارنس بشنوئی کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہو رہی ہے۔

Salman Khan With His Father Salim Khan. Photo: INN
سلمان خان اپنےو الد سلیم خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور مصنف سلیم خان نے دھنتیرس کے موقع پر ایک نئی کار خریدی ہے۔ سلیم خان اور ان کے اہل خانہ نے کار کی خصوصی پوجا بھی کی تھی۔ خیال رہے کہ سلیم خان نے یہ مخصوص کار اس وقت خریدی ہے جب لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کی دی جانے والی دھمکیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کار کی پوجا کر رہے ہیں۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ سلیم خان نے مرسیڈیز بینز جی ایل ایس کار خریدی ہے جس کی قیمت ۵۷ء۱؍ کروڑ روپے ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ویڈیو میں ایک پجاری کو کار کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کار پر مالا چڑھائی گئی تھی جبکہ کار کے بونیٹ پر ’’بو‘‘ رکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو سلمان خان اور بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو لارنس بشنوئی نےجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے اس ضمن میں نوئیڈا، اترپردیش سے ایک ۲۰؍ سالہ نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے مشورے سے زندگی کا بڑا فیصلہ واپس لیا: کاجول

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’’ملزم نے ہیلپ لائن نمبر پر ذیشان صدیقی کے ہیلپ لائن نمبر پر انہیں دھمکی دی تھی اور بعد میں اسی نمبر پر وائس کال کیا تھا۔ اس نے ذیشان صدیقی اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ جمعہ کو ہوا تھا۔‘‘ رپورٹس کے سامنے آج بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ منگل کی صبح ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کو یہ دھمکی موصول ہوئی تھی۔ دھمکی بھیجنے والے شخص نے ۲؍ کروڑ کا مطالبہ کیا تھا اورپیسے نہ دینے کی صورت میں سلمان خان کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔‘‘ اس معاملے میں ورلی پولیس نے سیکشن ۳۵۴؍ (۲)اور سیکشن ۳۰۸(۴) کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK