Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ستارے زمین پر‘‘ میں میرا کردار ’’تارے زمین پر‘‘ کے کردار کے برعکس ہے: عامر خان

Updated: April 21, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اپنے چینی مداحوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ میں اُن کا جو کردار ہے وہ ’’تارے زمین پر‘‘ کے کردار سے بالکل مختلف ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Aamir Khan. Photo: X
عامر خان۔ تصویر: ایکس

عامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘ کے ساتھ پردۂ سیمیں پر واپسی کیلئے تیار ہے جو اُن کی کامیاب فلم ’’تارے زمین پر‘‘ (۲۰۰۷ء) کا سیکویل ہے۔ خبروں کے مطابق یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اس کا ٹیزر اجے دیوگن کی ’’ریڈ ۲‘‘ کے ساتھ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔ اس درمیان، عامر خان نے اپنے چینی مداحوں سے بات چیت کی۔ عامر نے وضاحت کی کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ میں ان کا گلشن کا کردار ان کے ’’تارے زمین پر‘‘ کے کردار رام شنکر کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ بالکل بھی حساس نہیں ہے۔ وہ بہت بدتمیزہے اور سبھی کی توہین کرتا ہے۔ وہ اپنی بیوی، ماں سے لڑتا ہے۔ وہ باسکٹ بال کا کوچ ہے اور اپنے سینئر کوچ سے جھگڑتا ہے۔ وہ ایسا شخص ہے جسے بہت سے مسائل ہیں۔ اور کہانی یہ ہے کہ وہ فلم کے ساتھ کیسے بدل جاتا ہے۔ اس میں یہ لوگ اسے انسان ہونے کی تعلیم کیسے دیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

واضح رہے کہ ’’’ستارے زمین پر ‘‘ ۲۰۱۸ء کی ہسپانوی فلم ’’کیمپیونس‘‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے جسے ۲۰۲۳ء میں بطور ’’چیمپئنز‘‘ امریکہ میں بھی دوبارہ بنایا گیا تھا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ’’عامر ’’ستارے زمین پر‘‘ کے مواد پر پختہ یقین رکھتے ہیں، کیونکہ یہ ان کے لافٹر ایموشن ڈرامے کے فارمولے پر چلتا ہے۔ وہ فلم کی ریلیز کیلئے بہترین تاریخ کی تلاش میں تھے، اور ۲۰؍ جون انہیں بہترین تاریخ معلوم ہورہی ہے۔ اس فلم کی مارکیٹنگ منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’ستارے زمین پر‘‘ میں جنیلیا دیشمکھ اور درشیل سفاری بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK