نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے جبکہ فلم ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے۔
EPAPER
Updated: March 01, 2025, 5:14 PM IST | Mumabi
نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے جبکہ فلم ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے۔
نیٹ فلکس نے حال ہی میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ خوشی کپور اور ابراہیم علی خان نے اسی فلم کے ذریعے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر، اپرو مہتا اور سومن مشرا نے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیاہے اور اسے شونا گوم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کے علاوہ فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج نے اداکاری کی ہے۔ فلم کی ڈائریکٹر شونا گوتم کے مطابق ’’نادانیاں‘‘ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک
شونا گوتم نے فلم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نادانیاں‘‘کی ہدایتکاری میرا ایک بہترین سفر ہے کیونکہ یہ میری پہلی فلم ہے۔ یہ کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے۔ کرن سر اور دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری میرا خواب تھی۔ ان کا تعاون میرے لئے انمول رہا ہے۔ اتنی بہترین کاسٹ ، خاص طور پر ابراہیم علی خان کے ساتھ، کام کرنا میرے لئے ایک بہترین تجربہ رہا ہے۔ میں بے صبری سے انتظارکر رہی ہوں کہ مداح نیٹ فلکس پر اس فلم کو دیکھیں۔‘‘یاد رہے کہ ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔