Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

شریہ گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ۱۳؍ فروری سے ہیک، اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا

Updated: March 01, 2025, 5:14 PM IST | Mumabi

۱۳؍ فروری ۲۰۲۵ء سے بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ان کی متعددکوششوں کے باوجود اکاؤنٹ بحال نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اکاؤنٹ پر کسی مشکوک سرگرمی پر توجہ نہ دیں۔

Singer Shreya Ghoshal. Photo: INN
گلوکارہ شریا گھوشال۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈگلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ۱۳؍ فروری سے ہیک ہے اورمتعدد کوششوں کے باوجود وہ اپنے اکاؤنٹ کا ایکسیس دوبارہ حاصل نہیں کر سکی ہیں۔۴۰؍سالہ گلوکارہ نے اپنے ایکس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میرے مداحوں اور میرے دوستوں ۱۳؍ فروری۲۰۲۵ء سے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہے۔ میں نے اپنی استطاعت تک ایکس کی ٹیم سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہےلیکن چند خودکار جوابات کے علاوہ مجھے ایکس کی جانب سےمزید کوئی جواب نہیں ملا ہے۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by shreyaghoshal (@shreyaghoshal)

شریا گھوشال نے مزید لکھا ہے کہ ’’میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ بھی نہیں کر سکتی کیونکہ میں اب اسے لاگ  ان ہی نہیں کر سکتی۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اکاؤنٹ سے آنے والی کسی بھی مشکوک پوسٹ اور پیغام پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’مہربانی کر کے اس اکاؤنٹ پر موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں اور کسی بھی پیغام کا جواب نہ دیں۔ یہ سب اسپیم اور فشنگ لنکس ہیں۔‘‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’اگر یہ اکاؤنٹ محفوظ ہوگا اور بحال ہوجائےگا تو میں ذاتی طور پر ویڈیو کے ذریعے آپ کو مطلع کروں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرحان اخترنے ’’ڈان ۳‘‘ کا اعلان کیا، ’’جی لے ذرا‘‘ بعد میں ریلیز ہوگی

شریا گھوشال کے پوسٹ پر مداحوں نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ہم سب دعا کریں گے کہ آپ کا اکاؤنٹ بحال ہوجائے۔‘‘ دوسرے مداح نے لکھا ہے کہ ’’امید ہے کہ آپ کو جلد آپ کا اکاؤنٹ واپس مل جائے۔‘‘ شریا گھوشال، جنہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ (۲۰۰۲ء)کے نغمے سے شہرت حاصل ہوئی تھی، نے گزشتہ ۲۲؍برسوں کے اپنے کامیاب کریئر میں کئی بہترین نغمے دیئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حضرت آدم ؑ کی تخلیق، حضرت حواؑ کی پیدائش، ممنوعہ درخت اور شیطان کا حسد

حال ہی میں یوٹیوب کامیڈین للی سنگھ کے پوڈ کاسٹ ’’شیم لیس‘‘ میں قومی اعزاز یافتہ گلوکارہ نے میوزک کی صنعت (میوزک انڈسٹری) میں خواتین کی ناکافی نمائندگی کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ’’خواتین گلوکارہ جو نغمے گاتی ہیں وہ بھی مردوں کے لکھے ہوتے ہیں۔‘‘ حال ہی میں شریا گھوشال نے انڈین آئیڈل کے سیزن ۱۵؍ میں جج کے طور پر خدمات انجام دی تھی۔ انہوں نے اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کیلئے نغمہ ’’انگاروں‘‘ ریکارڈ کیا تھا۔‘‘ ورون دھون کی فلم ’’بے بی جان‘‘ کا نغمہ ’’ہزار بار‘‘ بھی انہوں ہی نے گایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK