’’کالکی ۲‘‘ کے متعلق اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ناگ اشون نے کہا کہ اس کی شوٹنگ اسی سال دسمبر میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai
’’کالکی ۲‘‘ کے متعلق اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ناگ اشون نے کہا کہ اس کی شوٹنگ اسی سال دسمبر میں شروع ہوگی۔
’’کالکی‘‘ کے ڈائریکٹر ناگ اشون نے ’’کالکی ۲‘‘ کے متعلق اہم معلومات شیئر کی ہیں۔ فلمساز نے انکشاف کیا کہ سیکویل کی شوٹنگ اسی سال شروع ہونے والی ہے۔ ناظرین میں ’’کالکی‘‘ کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے، وہ جلد از جلد اس کا دوسرا حصہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں پربھاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس نے عالمی سطح پر ایک ہزار ۱۸۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم میں دپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن بھی اہم کردار میں تھے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ تاخیر کا شکار، جون ۲۰۲۵ء سے متوقع
ناگ اشون نے کہا کہ فلم کے سیکویل کی شوٹنگ اس سال دسمبر میں شروع ہوگی۔ ’’کالکی‘‘ میں پربھاس کا محدود اسکرین ٹائم تھا لیکن سیکویل میں ان کا اسکرین ٹائم بڑھایا جائے گا۔
سیکویل میں سپریم یاسکین (کمل ہاسن) پر توجہ ہوگی جس نے اب اپنے مشن کو آگے بڑھانے کی طاقت حاصل کر لی ہے۔ یہ بھیروا (پربھاس) اور اشوتتھاما (امیتابھ بچن) کے سفر میں بھی گہرائی سے اترے گا کیونکہ وہ دپیکا پڈوکون کے بچے کی حفاظت کیلئے لڑتے ہیں — جسے بھگوان وشنو، کالکی کا آخری اوتار مانا جاتا ہے۔