• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگا چیتنیا اور شوبھیتا دھولیپالا کی منگنی، تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد

Updated: August 08, 2024, 5:51 PM IST | Mumbai

آج صبح ناگا ارجن کے بیٹے ناگا چیتنیا اور شوبھیتا دھولیپالا نے منگنی کرلی۔ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں جس کے بعد مداحوں نے دونوں کو مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ناگا چیتنیا کی شادی سمانتھا روتھ پربھو سے ہوئی تھے۔ تاہم، دونوں ۲۰۲۱ء میں علاحدہ ہوگئے تھے۔

Naga Chaitanya, Naga Arjuna and Shubhita Dhulipala. Image: X
ناگا چیتنیا، ناگا ارجن اور شوبھیتا دھولیپالا۔ تصویر: ایکس

جنوبی ہند سنیما کے معروف ادارکار ناگا چیتنیا اور بالی ووڈ اداکارہ شوبھیتا دھولیپالا کی منگنی ہوچکی ہے۔ جوڑے نے منگنی کی تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ناگا چیتنیا کے والد ناگاارجن نے انہیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمیں اپنے بیٹے ناگا چیتنیا کی شوبھیتا دھولیپالا سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ منگنی آج صبح ۹؍ بجکر ۴۲؍ منٹ پر ہوئی۔ ہم شوبھیتا کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کافی مسرور ہیں۔ آپ دونوں کو مبارکباد۔ ہم ان کیلئے زندگی بھر کی محبت اور خوشی کی خواہش کرتے ہیں۔ خدا ان پر کرم کرے۔ لامحدود محبت کا آغاز۔‘‘

منگنی کی تصاویر میں شوبھیتا خوبصورت ریشمی ساڑھی اور سونے کے روایتی زیورات میں ہیں۔ بال پھولوں سے مزین ہیں جبکہ چیتنیا نے سفید لباس زیب تن رکھا ہے۔ اس خبر کے بعد مداحوں نے دونوں ہی کو مبارکباد دی۔ ایچ ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریب کا اہتمام حیدرآباد میں ناگاارجن کے گھر پر کیا گیا تھا۔ خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق، ناگاارجن کی اہلیہ املا اکینینی، اکھل (چیتنیا کے بھائی) اور شوبھیتا دھولیپالا کے والدین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ خیال رہے کہ ناگاارجن حیدرآباد میں جوبلی ہلز کے ایک پرتعیش گھر میں رہتے ہیں۔ یہ گھر تیلگو فلموں کے شائقین کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چرنجیوی اور رام چرن نے وائیناڈ متاثرین کیلئےعطیہ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ناگا چیتنیا کی دوسری شادی کی افواہیں آن لائن منظر عام پر آئی تھیں۔ اس کے بعد اداکار کے قریبی ذرائع نے اس کی تردید کی تھی۔ اس وقت ذرائع نے خبر دی تھی کہ ’’شوبھیتا اور ناگا چیتنیا اپنے رشتہ کو ابھی نام نہیں دینا چاہتے۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو اس کی خبر آپ سب کو ہوگی۔‘‘ خیال رہے کہ اس سے قبل ناگا چیتنیا کی شادی سمانتھا روتھ پربھو سے ہوئی تھی۔ تاہم، دونوں ۲۰۲۱ء میں علاحدہ ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK