• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نرگس فخری اور ٹونی بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Updated: February 22, 2025, 5:11 PM IST | Washington

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے بائی فرائنڈ ٹونی بیگ سے شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم، نرگس فخری اور ٹونی بیگ نےذاتی طور پر شادی کی افواہوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Nargis Fakhri with Tony Baig. Photo: INN
نرگس فخری ٹونی بیگ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی اداکارہ نرگس فخری نے اپنے بائی فرائنڈ ٹونی بیگ سے شادی کر لی ہے۔ان کی شادی کی تقریب میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ’’نرگس فخری اورٹونی بیگ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی ان کی تصاویر نہ نکالے۔ یہ نہایت ذاتی تقریب تھی جس میں صرف اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔ فی الحال نرگس فخری اور ان کے شوہر ٹونی بیگ ہنی مون کیلئے سوئزرلینڈ میں ہیں۔تاہم، یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’نہ ہی نرگس فخری اور نہ ہی ٹونی بیگ نے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اپنی شادی کی افواہوں پر انکار کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نمی ایک پروقار اور فطری اداکارہ تھیں

ٹونی بیگ کون ہیں؟
مبینہ طور پر نرگس فخری اور ٹونی بیگ گزشتہ تین برسوں سےمعاشقہ تھا۔ٹونی بیگ کے تعلق سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ بتایا جارہا ہے کہ ٹونی بیگ کشمیر میں پیداہوئے تھے اور فی الحال لاس اینجلس میں ایک بزنس مین ہیں۔ قبل ازیں نرگس فخری نے ٹونی بیگ کا تذکرہ نہ کرتے ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں قبول کیا تھا کہ ’’میں زیادہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن ہاں میری زندگی میں کوئی ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ ’’میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ میرے ساتھ جو بھی رہتا ہے وہ میرے ساتھ کو پسند کرتا ہے اور جب میں ان کے پاس نہیں رہتی تو وہ مجھے یاد بھی کرتے ہیں۔‘‘ نرگس فخری، جن کا تعلق امریکہ سے ہے، نے ’’راک اسٹار‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے مختلف فلموں میں اداکاری کی ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’مدراس کیفے‘‘،’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘، ’’میں تیراہیرو‘‘،’’سگاسم‘‘، ’’اظہر‘‘ ، ’’ڈیشوم‘‘ اور ’’طور باز‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK