۳؍ مئی کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں اے آر رحمان کے ’’دی ونڈرمنٹ ٹور‘‘ کا عالمی پریمیر ہے جس میں درجن بھر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai
۳؍ مئی کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں اے آر رحمان کے ’’دی ونڈرمنٹ ٹور‘‘ کا عالمی پریمیر ہے جس میں درجن بھر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
۳؍ مئی کو ممبئی اے آر رحمان کے ’’دی ونڈرمنٹ ٹور‘‘ کے عالمی پریمیر کا مشاہدہ کرے گا۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں یہ عظیم الشان کنسرٹ منعقد کیا جائے گا جسے اے آر رحمان کا اب تک کا سب سے بڑا لائیو پروڈکشن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ سکھوندر سنگھ، نیتی موہن اور جونیتا گاندھی بھی شامل ہوں گے۔ منتظمین نے کہا ہے کہ اے آر رحمان کے اس کنسرٹ میں کچھ حیرت انگیز پرفارمنس بھی ہوں گے اور درجنوں فنکار اسٹیج پر نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:معروف ملیالم اداکار موہن لال، میسی کی دستخط شدہ جرسی ملنے پر خوشی سے سرشار
یہ کنسرٹ شیامک داور کی کوریوگرافی کے ساتھ مکمل ہو رہا ہے۔ اے آر رحمان نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور نغموں کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کرنے والے ہیں۔ میش ایبل انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، انہوں نے کنسرٹ کے بارے میں کچھ دلچسپ تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’چھیا چھیا‘‘ کے بغیر تو کوئی بھی کنسرٹ ادھورا محسوس ہوتا ہے۔ ‘‘ کام کے محاذ پر، اے آر رحمان کمل ہاسن اور منی رتنم کی آنے والی فلم ’’ٹھگ لائف‘‘ کیلئے موسیقی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔ کنسرٹ کے ٹکٹ ’’ڈسٹرکٹ بائی زومیٹو‘‘ پر دستیاب ہیں۔