• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کک‘ میں سلمان خان کے ساتھ مجھے دیکھ کر والدین کو اچھا لگا تھا: نوازالدین صدیقی

Updated: October 06, 2024, 2:04 PM IST | Mumbai

نوازالدین نے صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین ’’کک‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ کے تینوں خان صاحبان کے ساتھ کام کیا ہے۔

Nawazuddin Siddiqui. Photo: INN
نوازالدین صدیقی۔ تصویر: آئی این این

نواز الدین کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خان؛ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ حال ہی میں نوازالدین نے بتایا کہ جب انہوں نے سلمان کے ساتھ ’’کِک‘‘ میں کام کیا تو ان کے والدین بہت خوش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا۔ ’’دی مجلس شو‘‘ کے ساتھ تازہ پوڈ کاسٹ کے دوران، نوازالدین صدیقی سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے والدین کو ابتدائی طور پر یقین تھا کہ وہ اداکاری کے میدان میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ تینوں خان کے ساتھ کام نہ کرلیں؟ 

یہ بھی پڑھئے: فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کی ٹوپی عامر نے ۱۰؍گھنٹے میں منتخب کی تھی

اس کے جواب میں نواز الدین نے کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان بڑے سپر اسٹار ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر کوئی اداکار ان کے ساتھ کام کرے تو وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔ دوسروں کی رائے کے برعکس، میرے والدین کی توجہ اس بات پر کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے والدین بس یہی چاہتے تھے کہ میں کوئی کام کرنے لگوں۔ انہیں یقین تھا کہ مَیں کچھ کرلوں گا مگر جب انہوں نے ’’کک‘‘ دیکھی تو انہیں بہت اچھا لگا۔‘‘ واضح رہے کہ جون ۲۰۲۴ء میں پنک ولا کے ساتھ ایک خصوصی ہاؤس ٹور ویڈیو میں، نوازالدین نے اپنے جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہیں زندگی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے جدوجہد کے مرحلے سے بھی لطف اٹھایا۔
خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز ۱۹۹۹ء کی فلم ’’سرفروش‘‘ سے کیا تھا جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد وہ عامر خان کی ’’تلاش‘‘ اور ’’پیپلی لائیوز‘‘ میں بھی نظر آئے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ۲۰۱۷ء کی فلم ’’رئیس‘‘ میں کام کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ ’’کک‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ ’’کک ۲‘‘ کا اعلان ہوگا ہے جو ۲۰۱۴ء کی ’’کک‘‘ کا سیکویل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK