Updated: November 29, 2024, 6:56 PM IST
| Chennai
اداکار و فلمساز دھنش کے ذریعہ دائر مقدمہ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نین تارا اور ان کے شوہر وگنیش شیون کے وکیل راہل دھون نے بتایا کہ ان کے مؤکلوں نے کاپی رائٹ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ فوٹیج اداکارہ کی ذاتی لائبریری کا حصہ تھی اور اس کا تعلق دھنش کی ونڈربار فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ سے نہیں تھا۔
نین تارا اور دھنش۔ تصویر: آئی این این۔
اداکارو فلمساز دھنشنے اداکارہ نین تارا، ان کے شوہر وگنیش شیون اور ان کی کمپنی راؤڈی پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف نیٹ فلکس دستاویزی فلم ’نانم راؤڈی دھان‘ کی پردے کے پیچھے کی فوٹیج استعمال کرنے کیلئے دیوانی مقدمہ دائر کرنے کے چند دن بعد’ نین تارا کے وکیل نے جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکلوں نے کاپی رائٹ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ راہل دھون، جو نین تارا کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے کہا کہ دستاویزی فلم میں استعمال کی گئی فوٹیج اداکارہ کی ذاتی لائبریری‘ کا حصہ تھی اور اس کا تعلق دھنش کی ونڈربار فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ سے نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھئے: دھنش نے نین تارا اور وگنیش شیون کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے راہل نے کہا، ’’ہمارا جواب یہ ہے کہ کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے کیونکہ دستاویز سیریز میں ہمارے ذریعہ جو کچھ استعمال کیا گیا ہے وہ پردے کے پیچھے (فلم سے) کا حصہ نہیں ہے۔ یہ ذاتی لائبریری کا حصہ ہے، اس لئے یہ خلاف ورزی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے دھنش کے قانونی نوٹس کا باضابطہ طور پر جواب دیا ہے، اور مزید کہا کہ مدراس ہائی کورٹ میں کیس کی اگلی سماعت پیر، ۲؍ دسمبر کو ہونے کی امید ہے۔