اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے اتوار کو شادی کرلی۔ ان کی بیوی کا نام ہمانی ہےجو اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔ چوپڑہ نے ’ ایکس ‘پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 20, 2025, 1:49 PM IST | New Delhi
اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے اتوار کو شادی کرلی۔ ان کی بیوی کا نام ہمانی ہےجو اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔ چوپڑہ نے ’ ایکس ‘پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے اپنے تمام مداحوں کو حیران کردیا اور اتوار کو شادی کرلی۔ ان کی بیوی کا نام ہمانی ہے جو اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔ چوپڑہ نے ’ایکس‘ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا اور اس پرائیویٹ فنکشن میں صرف منتخب لوگ ہی شامل تھے۔ تاہم، نیرج چوپڑہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداح انہیں پسند کر رہے ہیں اور نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک میڈیا ہاؤس سے تفصیلی گفتگو کرنے والے نیرج چوپڑہ سے یہ توقع بالکل نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیں گے۔ اتوار کو جیسے ہی نیرج چوپڑہ نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر پوسٹ کیں، اچانک کسی کو یقین نہیں آیا، لیکن کچھ دیر بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نیرج نے شادی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناوت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کرونا کے بعد ان کی سب سے بڑی فلم بن گئی
’ایکس ‘شادی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے نیرج نے کہا کہ اپنے خاندان کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک مبارکبادی ایموجی جوڑنے کے بعد انگریزی میں لکھا، ’’میں ہر اس نعمت کیلئے شکر گزار ہوں جو ہمیں اس لمحے تک لے کر آئی ہے۔ ہمیشہ محبت اور خوشی کا طلب گار ہوں ہوں۔ ‘‘ نیرج نے اپنے اور ہمانی کے نام کے ساتھ پیغام کا اختتام کیا اور ناموں کے درمیان’ہارٹ ایموجی‘ کا استعمال کیا۔
जीवन के नए अध्याय की शुरुआत अपने परिवार के साथ की। 🙏
— Neeraj Chopra (@Neeraj_chopra1) January 19, 2025
Grateful for every blessing that brought us to this moment together. Bound by love, happily ever after.
नीरज ♥️ हिमानी pic.twitter.com/OU9RM5w2o8