’’رام لیلا‘‘ میں دپیکا پڈوکون کا کردار پہلے پرینکا چوپڑہ ادا کرنے والی تھیں۔ تاہم، کسی وجہ سے پرینکا نے فلم میں صرف ایک نغمہ کیا۔
EPAPER
Updated: March 04, 2025, 8:57 PM IST | Mumabi
’’رام لیلا‘‘ میں دپیکا پڈوکون کا کردار پہلے پرینکا چوپڑہ ادا کرنے والی تھیں۔ تاہم، کسی وجہ سے پرینکا نے فلم میں صرف ایک نغمہ کیا۔
’’رام لیلا‘‘ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی لاجواب اداکاری سے دھوم مچا دی تھی۔ فلم میں ایک اہم بات پرینکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے مداحوں کو متاثر کیا۔ تاہم، بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں پرینکا کی جگہ دپیکا پڈوکون نے لی تھی۔ لہرین ریٹرو سے بات کرتے ہوئے، پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’’مجھے زیادہ یاد نہیں ہے۔ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ جب میں اپنے کلینک میں مریضوں کے ساتھ تھی تو وہ سنجے کے دفتر گئی تھی۔ جب وہ واپس آئی تو اس نے کہا کہ میں ’’رام لیلا‘‘ میں صرف ایک گانا کر رہی ہوں۔ میں نے پوچھا کیا ہوا؟ اس نے کہا، `میرے خیال میں یہی بہتر ہے۔‘‘
مدھو نے مزید کہا کہ اس نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو گا۔ ان کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی ہو گی کہ وہ اس طرح کے کچھ کرنے پر راضی ہو گئی کیونکہ وہ اب بھی دوست ہیں۔ سنجے نے پھر پرینکا کو ’’میری کوم‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ تاہم، پرینکا چوپڑا کی والدہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ انتقامی ذہنیت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ انتقامی رویہ نہیں رکھتی۔ اس نے یہ فلم اس لئے کی تھی کیونکہ سنجے نے اسے کرنے کو کہا تھا۔ ‘‘