Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نیٹ فلکس کی ’’ایڈولیسنس‘‘ نے تاریخ رقم کی، ۱۱؍دن میں ۳۰ء۶۶؍ ملین مرتبہ دیکھا گیا

Updated: March 27, 2025, 4:05 PM IST | New Delhi

نیٹ فلکس کی سیریز ’’ایڈولیسنس‘‘ نے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ’’ایڈولیسنس‘‘ نے صرف ۱۱؍دنوں میں ۳ء۶۶؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ ’’ایڈولیسنس‘‘کے بعد ’’دی ریسیڈنس‘‘ نیٹ فلکس پردوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا ہے۔

Owen Cooper`s performance in Adolescence is being praised. Photo: INN
ایڈولیسنس میں اووین کوپر کی اداکاری کو سراہا جارہاہے۔ تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس کی سیریز ’’ایڈولیسنس‘‘ کو اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کی بہترین سنیماٹوگرافی کو بھی سراہا جارہا ہے۔ اس فلم میں اووین کوپر، اسٹیفن گراہم، ایرن ڈوہرٹی، ایشلے والٹرز، فائی مارسے اور کرسٹن ٹری مارکو نے اداکاری کی ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلکس پر مسلسل ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ ’’ایڈولیسنس‘‘ اس ہفتے نیٹ فلکس پرسب سے زیادہ دیکھی جانےوالی سیریز بن گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسکول کے زمانے میں ہم رتیک روشن کا رقص دیکھنے جاتے تھے: جان ابراہم

’’ایڈولیسنس‘‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا
اپنی ۴؍ محدود سیریز کے باوجود ’’ایڈولیسنس‘‘ نیٹ فلکس پر اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا ہے۔ اس نے اب تک ۳ء۶۶؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق ’’ایڈولیسنس‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ۳ء۲۴؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ تاہم، دوسرے ہفتے سیریز نے نیا رخ اختیار کیا ہے اور ۴۲؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ ’’ایڈولیسنس‘‘ نے ۱۱؍دنوں میں ۳ء۶۶؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ 

نیٹ فلکس کے دوسرے سب سے دیکھے جانے والے شو ’’دی ریسیڈینس‘‘ نے ۴ء۶؍ ملین جبکہ تیسرے سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے شو ’’رننگ پوائنٹ‘‘ نے ۵ء۳؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’ایڈولیسنس‘‘ ۴؍ایپی سوڈ پر مبنی سیریز ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام ایپی سوڈ کو سنگل ٹیک میں شوٹ کیا گیا ہے۔ ’’ایڈولیسنس‘‘ کی کہانی ایک ۱۳؍ سال کے بچے جیمس ملر کے اطراف گھومتی ہے جس پر اپنی ہم جماعت طالب کے قتل کا الزام ہے۔ اووین کوپر نے سیریز میں جیمس ملر کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK