• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ فلکس کرن جوہر کی ہدایتکاری میں ویب سیریز بنائے گا

Updated: September 21, 2024, 10:00 PM IST | Mumbai

اطلاعات ہیں کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے بعد نیٹ فلکس اب کرن جوہر کی ہدایتکاری میں ایک ویب سیریز بنانے کیلئے تیار ہے جس شوٹنگ ۲۰۲۵ء میں ہوگی جبکہ اسٹریمنگ ۲۰۲۶ء میں۔

Karan Johar. Image: X
کرن جوہر۔ تصویر: ایکس

کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی کے نقش قدم پر چلنے اور نیٹ فلکس کیلئے ایک بڑے بجٹ والی ویب سیریز کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہیں۔ نئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرن جوہر جلد ہی او ٹی ٹی کی ہدایتکاری میں ڈیبیو کریں گے۔ پنک ولا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیٹ فلکس ’’ہیرا منڈی‘‘ کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے والا ہے۔ اس کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے اور ۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی سے شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ اسٹار کاسٹ کے لحاظ سے خواتین کی زیر قیادت پروجیکٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: سنجنا سانگھی یو این میں خطاب کرنے والی سب سے کم عمر ہندوستانی اداکار بن گئیں

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ویب سیریز اب کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور خیال یہ ہے کہ معروف اداکاروں کے ایک جوڑے کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ یہ ویب سیریز ۲۰۲۶ء میں اسٹریم ہوگی۔‘‘ دوسری جانب، کرن جوہر ’’جگرا‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جسے انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK