• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجنا سانگھی یو این میں خطاب کرنے والی سب سے کم عمر ہندوستانی اداکار بن گئیں

Updated: September 21, 2024, 6:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سنجنا سانگھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ’’فیوچر ایکشن ڈیز‘‘ کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیا۔ انہیں گزشتہ سال یو این ڈی پی انڈیا کا یوتھ چیمپئن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اقوام متحدہ میں کئی برسوں سے نوجوانوں کی نمائندگی کررہی ہیں۔

Sanjana Sanghi speaking at the United Nations. Image: X
اقوام متحدہ میں سنجنا سانگھی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

سنجنا سانگھی کا شمار بالی ووڈ کی نوعمر اداکاروں میں ہوتا ہے، اور اب وہ یو این ڈی پی کی یوتھ چیمپئن کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں ’’فیوچر ایکشن ڈیز‘‘ کے سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں ایک طاقتور پیغام دیا۔ اس طرح سنجنا اقوام متحدہ میں خطاب کرنے والی سب سے کم عمر ہندوستانی اداکار بن گئی ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sanjana Sanghi (@sanjanasanghi96)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہم صرف مستقبل کے وارث نہیں بلکہ اس کے معمار بنیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ان میزوں پر جگہ دی جائے جہاں تبدیلیوں کیلئے کام ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہم وقت کی تاریخ میں سب سے بڑی نوجوان نسل ہیں۔ ہم حال ہیں، ہم مستقبل ہیں۔ ‘‘ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اقوام متحدہ آپ کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مجھے جنرل اسمبلی میں سمٹ کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں کی آواز کی نمائندگی کرنے والے کلیدی اسپیکر بننے کی ذمہ داری سونپی گئی، اس کیلئے شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرینہ کپور نے اپنی دلکش ادائوں سے ناظرین کو اپنادیوانہ بنایا

اداکارہ ہونے کے ساتھ سنجنا سانگھی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے نوجوانوں کی نمائندگی کررہی ہے۔ وہ یو این ڈی پی انڈیا سے وابستہ ہیں۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں انہیں یو این ڈی پی انڈیا کا یوتھ چیمپئن نامزد کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ عالمی یوتھ ایڈوکیٹ کے طور پر بھی ترقی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کو آخری بار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے ساتھ ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK