• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نک جونس کا ٹرمپ اور ایلون مسک کی حمایت میں پوسٹ، پرینکا کے مداح ناراض

Updated: December 19, 2024, 9:26 PM IST | New Delhi

پرینکا چوپڑہ کے شوہر نک جونس کو ایلون مسک کےٹویٹ پر ری ٹویٹ کرنے کی وجہ سے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پرینکا چوپڑہ کے شوہر نک جونس کو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اور ڈونالڈ ٹرمپ کے متعلق اپنے ٹویٹر پوسٹس کی وجہ سے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نک جونس نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے پوسٹ پر ری ٹویٹ کیا تھا جس میں ’’جونس بردرز‘‘ کے تعلق سے جی آئی ایف تھا۔ نک جونس کے کمینٹ نے پرینکا چوپڑہ کے مداحوں کو ناخوش کیا ہے۔

ایلون مسک، جو اکثر و بیشتر بحث و مباحثے کا موضوع بنتے ہیں، نے ایک جی آئی ایف اور ۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات کے بعد ٹیسلا کی کامیابی کا کیپشن بھی ڈالا تھا۔ ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی اکاؤنٹ کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد ٹیسلا کے اسٹاک میں ۱۰۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹیک بال ورلڈ چیمپئن شپ: انس بیگ۔ ڈیکلن گونزالوز نے ہندوستان کیلئے پہلا تمغہ جیتا

اس پوسٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا تھا ’’کس طرح یہ ٹیبل تبدیل ہوا ہے۔‘‘ اور نک اور کیون جونس کا جی آئی ایف استعمال کیا تھا جس میں انہیں ایک کافی کے ٹیبل کو گھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حقیقی کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ’’جو جونس ان کے ٹیبل گھمانے کے دوران کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔‘‘ نک جونس نے ایلون مسک کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے ایلون مسک کی مسکراتی ہوئی تصویر ڈالی تھی۔ انہوں نےاپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’ٹیک از ٹو دی ایئر ۳۰۰۰‘‘ جو جونس بردرز کے مشہور نغموں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK