نورا فتحی کا نغمہ ’’اسنیک‘‘ کا نغمہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والادوسرا میوزک ویڈیو بن گیا۔یاد رہے کہ نورا فتحی نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی رائلز‘‘ میں نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: February 05, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai
نورا فتحی کا نغمہ ’’اسنیک‘‘ کا نغمہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والادوسرا میوزک ویڈیو بن گیا۔یاد رہے کہ نورا فتحی نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی رائلز‘‘ میں نظر آئیں گی۔
رقاصہ اور گلوکارہ نورافتحی کا نغمہ ’’اسنیک‘‘، جس میں امریکی گلوکار اور نغمہ نگار جیسن ڈیرولوکو بھی دکھایا گیا ہے، گزشتہ ۲۴؍گھنٹے میں یوٹیوب پر دوسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔ ویوز کی مناسبت سے ’’اسنیک‘‘ بلیک پنک کی رکن روز اور گلوکار برونو مارس کے نغمے ’’اپٹا پٹا (اے پی ٹی)‘‘سے پیچھے ہے۔ ’’اسنیک‘‘ نے یوٹیوب پر گزشتہ ۲۴؍گھنٹے میں ۵؍ ملین ویوزحاصل کئے ہیں اور برونو مارس اور لیڈی گاگا کے ۲۰۲۴ء کے چارٹ بسٹر ’’ڈائی وتھ اے اسمائل‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے صرف ۶۸ء۴؍ملین ویورز حاصل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کی قدیم فلمیں ’آوارہ‘، ’چاندنی‘ اور ’آرادھنا‘ ری ریلیز ہوں گی
نورا فتحی کا نغمہ ’’اسنیک‘‘
نورا فتحی کے میوزک ویڈیو ’’اسنیک‘‘ نے ۸۴؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں اور یوٹیوب پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ اس نے صارفین کو منفرد تفریح فراہم کی ہے۔ اپنی ’’بیٹس‘‘ اور ’’ویژوئل‘‘ سے صارفین کا دل جیت لیا ہے۔ حال ہی میں نورا فتحی نے جیسن کے ساتھ میوزک ویڈیو ’’کراک‘‘ (Crakk) کی شوٹنگ کے ودران بی ہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ نورا فتحی نے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات ۲۰۱۴ء کی فلم ’’رور: ٹائیگر آف دی سندار بنس‘‘ سے کی تھی۔ انہیں باہوبلی کے نغمے ’’منہوری‘‘ اور ’’استری‘‘ کے نغمے ’’کمریا‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان کے مشہور نغموں میں ’’گرمی‘‘ اور ’’دلبر‘‘ شامل ہیں جنہوں نے یوٹیوب پر بالترتیب ۴۰۰؍ ملین اور ۳ء۱؍بلین سے زائد ویویوز حاصل کئے تھے۔ نورا فتحی نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی رائلز‘‘ میں بھی نظر آئیں گی جس میں انہوں نے ایشان کھٹر، بھومی پیڈنیکر، زینت امان، ملند سومن، چنکی پانڈے اور ویہان سمت کے ساتھ اداکاری کی ہے۔