• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انیل کپور کی سالگرہ کے موقع پر پرائم ویڈیو نے ’’صوبیدار‘‘ کا ٹیزرجاری کیا

Updated: December 24, 2024, 7:36 PM IST | Mumbai

پرائم ویڈیو نے انیل کپور کی سالگرہ کے موقع پر ان کی فلم ’’صوبیدار‘‘ کاٹیزر جاری کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے فلم ’’سوی‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔

Anil Kapoor. Photo: INN
انیل کپور۔تصویر: آئی این این

انیل کپور کی سالگرہ کے موقع پر پرائم ویڈیو نے ان کی ایکشن تھریلر فلم ’’صوبیدار‘‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’خاص دن پر خاص اعلان ہونا چاہئے۔ صوبیدار نئی فلم ہے ، جو جلد ہی آرہی ہے۔‘‘

پرائم ویڈیو نے اعلان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ہندوستان کے ہارٹ لینڈ( مدھیہ پردیش اوراترپردیش کو ہندوستان کا ہارٹ لینڈ کہتے ہیں کیونکہ یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں ہندی سب سے زیادہ بولی جاتی ہے)، یہ طاقتور مسالہ ایکشن ڈراما فلم میں صوبیدار ارجن موریہ کی زندگی پر مبنی ہیں کیونکہ وہ ایک شہری زندگی کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تعلقات بہترین نہیں ہیں اور وہ سماجی مشکلات سے بھی جوجھ رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ارجن موریہ، جنہوں نے ایک بار اپنے ملک کیلئے لڑائی کی تھی، اب اپنے گھر اور خاندان کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنے دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔‘‘ سولو اور ڈائریکٹر سریش تریوینی نےیہ فلم بنائی ہے جبکہ اس میں رادھیکا مدن نے بھی اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۱۰۰؍ سال پہلے مجھے تم سے پیار تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہےگا

تریوینی نےپرجول چندرشیکھر نے سا فلم کو لکھنے میں اپنا اشتراک پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ انیل کپورحال ہی میں سدھارتھ آنند کی فلم فائٹر میں دیکھے گئے تھے جس میں رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون نے بھی اداکاری کی تھی۔ انہوں نے فلم ’’سوی‘‘ میں ودیا کھوسلہ کے ساتھ بھی اداکاری کی تھی۔ یہ دونوں فلمیں فی الحال نیٹ فلکس پر اسٹریم کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK